وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پارچنار کے زیراہتمام 23 جون2017 یوم القدس کے دن طوری مارکیٹ دھماکوں کے شہداء کے یاد میں دھماکے کی جگہ یاد گار شہدا پر شمع روشن کی گئیں , اس موقع پر علی بیگم اور محمد حسین طوری امیدوار برائے این اے 46  پاک فوج کے افسران و جوانوں سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46شبیر ساجدی نے کہا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں شہیدوں کے پاکیزہ لہو کو ہم کبھی بھی رائیگاں جانے نہیں دینگے ،مجلس وحدت مسلمین کل بھی شہدائے ملت جعفریہ کے لئے میدان میں حاضر تھی اج بھی ہے انشااللہ آئندہ بھی صف اول کا کردار آدا کرتی رہے گی۔ہم انہی شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و ملت کی بقاء کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے،ملت کے باشعور فرزندان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں اور ان کے مشن کی تکمیل میں اپنی قومی جماعت کا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز(پاراچنار) کرم ایجنسی کے رہنما شبیر ساجدی نے لاہور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے اور حکومت سے خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ تک رسائی اور اسے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔ لاہور خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شبیر ساجدی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ شبیر ساجدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت خود کش حملوں کے ماسٹر مائیڈ تک رسائی حاصل کریں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔ شبیر ساجدی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف قدم بڑھائیں، عوام فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree