وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے رہنماء علامہ مصطفی بہشتی نے ایم ڈبلیوایم کوہاٹ کے رہنما شیرعلی کی شہادت پر شدیدغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی ہمدری میں آنسو بہاتے والے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا اب کوئی حق نہیں۔ اپنے ایک مذہبی بیان ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختون خوا میں چن چن کرشحصیات کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،۔ اور صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر قتل و غارت کا یہ سلسلہ نہ روکا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہء تحریک انصاف کی قیادت طالبان دہشت گرد جو ملک اور اسلام دونون کے دشمن ہیں کی طرف داری میں محب وطن عوام کے خون ناحق بہنے پر افسردہ نہیں اخر میں انہون نے کہا کہ اگر امن امان کی صورت بہتر نہ ہوئی تو احتجاجی عوامی تحریک کا اغازکیا جائے گا جس کا اہتمام صوبائی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔انہوں مطالبہ کیا کہ کوہاٹ میں بے گناہ اسیران کو رہا کئے جائے اور شیر علی طوری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اس کو کرار واقعی سزا دی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree