وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کرے گی۔امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اسرئیل کا فلسطین پر قبضہ ہے ۔اسرائیل کے خلاف مسلم حکمران صرف قرارد ادیں پیش کرتے رہے کبھی عملی اقدامات نہیںکئے ۔ایم ڈبلیو ایم جمعتہ الوداع کوبھرپور انداز میں یوم القدس منائے گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خطے کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو اپنے ہاتھ میں رکھے خطے میں امریکی عزائم کے خلاف مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں چئیرمین مسلم لیگ ن سینٹر راجہ ظفر الحق کے ساتھ وفد کے ہمراہ ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ماضی کی طرح ملکی سالمیت اور وقار کے منافی فیصلے کرنے سے پہلے سابقہ نتائج پر غور کر لے ۔

ملاقات میں چیئرمین مسلم لیگ ن سینٹر راجہ ظفر الحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور وقار کے لیے ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں ۔ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ایران ناصرف ہمارا پڑوسی ملک ہے بلکہ برادر اسلامی ملک بھی ہے جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ برادارنہ اور ثقافتی مذہبی تعلقات ہیں امریکہ کی ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمیکوں پر شدید تشویش ہے ۔

عرب لیگ کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کا مسلم ممالک کے درمیان کشیدگیوں پر کردار مایوس کن ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملکی سیاست میں مثبت کردار لائق تحسین ہے ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے بین المسالک ہم آہنگی کے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی اور مرکزی پولٹیکل کوارڈینٹر سید محسن شہریار بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادروطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کا نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں۔ ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد ا?ئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضرور ی ہے۔ حکومت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گران فروشوں سے سختی سے ساتھ نمٹنے کے لئے پابند کرے رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچا کر کچھ ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) رمضان المبارک سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ،نیا پاکستان عوام کے لئے مہنگا پاکستان بن گیا ہے ۔حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو عوام کی مشکلات میں اضافہ بھی نا کرئے پڑول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگست 2018 سے مئی 2019 تک وفاقی حکومت نے چار سے زیادہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔سابقہ  حکومت کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا۔جب تحریک انصاف کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا تھا۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے تھی جبکہ آج اس کی قیمت108 روپے ہے ۔

انہوں نےمزید کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی مصنوعی مہنگائی میں اضافے سے تنگ عام آدمی کے لئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں دستیابی مشکل ہو جاتی ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے بجائے ریلیف دینے کے پڑول کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔عید پر ٹرانسپورٹ کمپنیوںوا لے من مرضی کے کرائے لیتے ہیںجبکہ اب پٹرول کی قیمت کی اضافے کی وجہ سے غریب آدمی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کیسے گزارے گا؟ غریب عوام کے گھر کا چولہا پہلے ہی بڑی مشکل سے جلتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) رمضان سے قبل ہوشربا مہنگائی نا قابل برداشت ہے ،حکومت ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ،رمضان المبارک میں عوام کے لئے اشیاءخوردنوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو مقدس مہینے میں ریلیف دینے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر رمضان المبارک میں خصوصی پیکچ کا اعلان کرے ۔نئی حکومت سے عوام کو بہت امیدیں وابستہ ہیں حکومت بھی عوامی ایشوز پر سنجیدہ اقدامات کو ترجیح دے ۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو مذید مشکل بنادیا تھا تاہم وزیراعظم کی جانب سے پرانی قیمتوں پر ادویات کی فراہمی کا حکم قابل تحسین ہےمعاشی پالیسی کے ثمرات عام تاجر طبقے تک نہیں پہنچ سکے جس سے ان کی مشکلات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں معاشی حالات کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات ابھی ناکافی ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت کا مشکل وقت میں پڑوسی برادر ملک کے لئے امدادی پیکچ خوش آئند اقدام ہے ، امریکہ نے اس مشکل وقت میں ایرانی فلاحی اداروں پر پابندیاںلگاکر عالمی قوانین کی کھلم کھل دھجیاں اڑائی ہیں ،پاکستان اور ایران دیرینہ دوست اور مذہبی ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے برادر اسلامی ملک ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنی والی آفات اور مشکلات میں ایرانی عوام اور حکومت ہمیشہ آگے بڑھ کر مدد کرتی رہی ہے ، پاکستان کی جانب سے اسلامی اخوات کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کرنا قابل ستائش عمل ہے، ایران میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاری شدید ترین ہے لاکھو ں انسان سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ہیں ایسے میں امریکہ کی جانب سے ایرانی فلاحی اداروں پر پابندیا ں لگانا غیر قانونی اور غیر انسانی فعل ہے ۔امریکہ اور اس کے حواری اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے دنیا کے امن اور انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ،مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کا رفاحی و فلاحی اداراہ ایرانی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مہم کا آغاز کرچکا ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عوامی سطح پرمختلف اضلاع میں امدادی کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے ۔

Page 5 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree