وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا کہ ڈیری فارمرزکی جانب سے دودھ کی قیمت میں20سے 30روپے کے اضافہ کی مذمت کرتے ہیں کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کاجن بے قابو ہے اور اوپر سے دودھ کے ہوشربا اضافے سے غریب، متوسط طبقہ سمیت مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر لگ جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پولیٹیکل کونسل کے رکن میر تقی ظفر ،حسن عباس ،کاظم عباس و دیگر موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب غریب،مزدور اور نچلی طبقہ کی زندگی شدید متاثر ہوئے ہے اور ملک میں بیروزگاری میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب مہنگائی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ دودھ کے نرخوں میں ہوشربااضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ڈیری فارمز کے مسائل ترجیح بنیادی پر حل کئے جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے۔حکومت نے نئے سال کے پہلے دن عوام کو مہنگائی کی نوید سناکر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے باخبر کیا ہے۔حکومت کا یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کے انہیں عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خورد ونوش سمیت ہر شے کو متاثر کرتا ہے۔متوسط طبقہ پہلے ہی ان گنت مشکلات کا شکار ہے۔حکومت کی ناکام پالیسیاں رہی سہی کسر نکال رہی ہیں۔عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کسی طور متحمل نہیں۔جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے۔عوام پر زندگی تنگ کرنے کو جمہوریت نہیں کہتے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اور ظالمانہ ہے۔عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات  علی حسین نقوی نے پولیٹیکل کونسل کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کے بعداشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا حکمرانوں کی طرف سے عوام کو بدامنی، مہنگائی، عدم تحفظ،لوڈشیدنگ اور لاقانونیت جیسے تحفے دیے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ بھاری مینڈینٹ حاصل کرنے والی حکومت اپنی عوام کو ’’قابل قدر‘‘ صلہ دے رہی ہے۔ قیمتوں پر نظر رکھنے والے اداروں اور ضلعی حکومتوں کی موجودگی میں عام گھریلو اشیا ءکی من مانی قیمتیں وصول کیا جانا اداروں کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہیں۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سفید پوش طبقے کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا جو تاجر مصنوعی قلت پیدا کر کے سبزیوں، چکن اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کو بڑھا کر فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں معمول پر لانے کے لیے مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کو موقع پر جرمانے کیے جائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا حکمرانوں کی طرف سے عوام کو بدامنی، مہنگائی، عدم تحفظ،لوڈشیدنگ اور لاقانونیت جیسے تحفے دیے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ بھاری مینڈینٹ حاصل کرنے والی حکومت اپنی عوام کو ’’قابل قدر‘‘ صلہ دے رہی ہے۔ قیمتوں پر نظر رکھنے والے اداروں اور ضلعی حکومتوں کی موجودگی میں عام گھریلو اشیا کی من مانی قیمتیں وصول کیا جانا اداروں کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہیں۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سفید پوش طبقے کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا جو تاجر مصنوعی قلت پیدا کر کے سبزیوں، چکن اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کو بڑھا کر فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں معمول پر لانے کے لیے مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کو موقع پر جرمانے کیے جائیں۔

وحدت نیوز (اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نواز حکومت کا ایک اور عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سینٹرل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع سینٹرل کے سیکرٹری جنرل سید زین رضوی، عسکری عباس، عرفان رضا، ثمر عباس اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونے کے باوجود حکومت نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، عوام وزیر خزانہ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کو اصل لاگت سے دوگنا فروخت کرکے عوام پر کیوں اضافی بوچھ ڈالا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جس کا اثر اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں مسلسل چوتھی مرتبہ قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں ترک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما سید رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پہلے ہی لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ظالمانہ سفاکانہ رویے کا شکار ہیں، اس پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے الیکٹرک کے کراچی کے عوام کے ساتھ ظالمانہ رویے کا فوری نوٹس لے اور بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو ختم کرائے، جبکہ شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے، جبکہ محرم تا ربیع الاول تک جاری عزاداری اور میلاد النبی کے اجتماعات کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے عوام کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں رضا امام نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک پہلے ہی اپنے صارفین سے زائد بلوں کی مد میں اربوں روپے بٹور رہی ہے ، ایسے میں نرخ میں مزید اضافہ کراچی کے عوام پر بڑا ظلم ہو گا، اس ظلم میں شریک نیپرا کے الیکٹرک کی پشت پناہی کررہی ہے، لہٰذا نیپرا بھی کے الیکٹرک کے عوام کش بے جا مطالبات منظور کرنے کے بجائے کے الیکٹرک کو نرخوں میں اضافے سے روکے اور اسے پابند کرے کہ وہ صارفین سے زائد بلوں کی مد میں اربوں روپے کی لوٹ مار کا سلسلہ فی الفور بند کرے۔

 انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی عوام جو پہلے ہی زائد نرخ، طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا شکار ہے، ان کے باعث پہلے ہی عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے، اگر نرخوں میں حالیہ اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو عوام سڑکوں پر ہوگی، کے الیکٹرک ہوش کے ناخن لے، ورنہ عوامی غیض و غضب اسے بہا لے جائیگا،سندھ حکومت بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرے، ورنہ عوام خود کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری کے اجتماعات اور ربیع الاول میں جشن عید میلاالنبی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک کو پابند کرے کہ وہ عزاداری و جشن عید میلاد النبی کے اجتماعات کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے، دہشتگرد عناصر لوڈشیڈنگ سے فائدہ اٹھا کر دہشتگردانہ کارروئیاں کر سکتے ہیں، حال ہی میں لیاقت آباد ایف سی ایریا میں امام بارگاہ در عباسؑ پر بھی دہشتگردوں نے لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد حملہ کیا تھا، حملے کے بعد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree