وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے اسکردو سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے درمیان آنے والے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ دونوں صوبائی قیادتوں کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے، کرپشن، اقربا پروری کی حوصلہ شکنی اور خطے کی محرومیوں کو دور کرنے جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں کی قیادتوں کا سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آغا علی رضوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین نظریات اور اصولوں کی بنیاد پر سیاست کرنے کا قائل اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نظریات اور اصولوں کی بنیاد پر ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے رکھیں گے اور جو بھی جماعت اصولی سیاست کو ترک کرکے مفاداتی سیاست شروع کرے اور عوامی حقوق کے لیے رکاوٹ بنے تو ان کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ تحریک انصاف کا کرپشن کے خلاف سٹینڈ اہم ہے تاہم تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر اصولی سیاست جاری رکھنی ہے۔ گلگت بلتستان میں کرپشن کے خلاف اور خطے کو مضبوط کرنے کے جو بھی جدوجہد کرے ان کے ساتھ معاونت رہے گی۔

وحدت نیوز(سکردو) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جناب جسٹس (ر) سید جعفر شاہ صاحب کی اپنی ٹیم کے ساتھ آغا علی رضوی کے گھر آمد۔ مختلف سیاسی و قومی امور پر گفتگو۔

سید جعفر شاہ صاحب نے آغا علی رضوی کی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمات پر ان کی تعریف کی اور آئیندہ مل کر گلگت بلتستان کے عوام اور جی بی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔ سید جعفر شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شاہ جی کا موقف جی بی کے حوالے سے بڑا واضح ہے۔خدا ان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔

سید جعفر شاہ کے ہمراہ ناٸب صدر پی ٹی آٸی سید امجد زیدی، سکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر و دیگر شام تھے۔ آغا علی رضوی کے رضوی ہاوس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری، اور دیگر صوباٸی و ضلعی رہنماوں سمیت سکریٹری جنرل ضلع کھرمنگ شیخ اکبر رجاٸی بھی شریک گفتگو رہے۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو حلقہ 1، حلقہ 2 اور 3 کی باتیں کرنا مناسب نہیں، جو لوگ اختلافی باتیں کرتے ہیں ان پر کڑی نگاہ رکھی جانی چاہیئے، سکردو ہم سب کا چہرہ ہے، اس کی خوبصورتی بھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، الگ الگ گروپس بنانے سے ہماری طاقت تقسیم ہو گی اور ہم منتشر ہو کر رہ جائیں گے۔ تینوں حلقوں کے عوام اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں، غیر سنجیدہ قدم اٹھایا گیا تو مستقبل میں پریشانیاں بڑھیں گی بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پچھلے کئی روز سے مسلسل سوشل میڈیا کو فالو کررہا ہوں کچھ پوسٹ اور کمنٹس دیکھ کر بہت ہی صدمہ پہنچا اور میڈیا سے بات کرنے پر مجبور ہوگیا بہت ساری آئی ڈیز ایسی ہیں جہاں سے صرف اختلافی پوسٹ شیئر ہوتی ہیں۔

سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لہذا ہمیں ایسی آئی ڈیز پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل تقلید ہے کہ سنجیدہ لوگ اختلافی باتیں کرنے والوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹول کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو مسائل کے حل میں مدد ملے گی ورنہ علاقے میں تباہی آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے والے کچھ لوگوں کا مقصد اتحاد نہیں بلکہ ذاتی مفاد ہوتا ہے، انہیں عوام کے اتحاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ اپنے چیلوں کے ذریعے  اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیئے عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تینوں حلقوں کے سنجیدہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنانے کی  ضرورت ہے۔ اگر تھنک ٹینک بنانے میں ہم کامیاب ہوئے تو بڑے مسائل حل ہونگے۔

وحدت نیوز(گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء و مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کو ذاتی عناد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، ہم کسی بھی صورت میں ان کی گرفتاری کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے، پورے خطے کے عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں حالات سنگین ہونے سے قبل سلطان رئیس کو رہا کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ہم امن پسند ہیں، ہماری جدوجہد بھی پرامن ہے، ہمیں حالات خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال علامہ سید آغا علی رضوی,علامہ احمد علی نوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری ، آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت کے صوبائی کنونشن میں شرکت کریں گےاور سکردو میں منعقد ہونے والے ڈیل آف دی سینچری سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ایک اہم اجلاس عوام ایکشن کمیٹی بلتستان کے چئیرمین آغا علی رضوی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر، گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم کے چیئر مین انجینئر شبیر ، گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے عقیل ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسکردو کے سیکرٹری جنرل مولانا ذیشان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2018ء ایکٹ ظالمانہ اور کالاقانون ہے۔ یہ قانون حفیظ سرکار کی خطے کے ساتھ مذاق ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کے متعلق فیصلے پر عمل کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ظالمانہ کالا قانون کو ختم کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ کے ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرائی جائے، غیر قانونی طریقے سے ججز کی تعیناتی عدالت کے ساتھ مذاق اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن کی تقرری خلاف ضابطہ کرنا پری پول ریگن میں بھی آتا ہے اور لاقانونیت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدار کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو پس پشت ڈالنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ سرکار من مانیا ختم نہ کرے تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے لائحہ عمل کے منتظر ہیں جیسے ہی کوئی اعلان ہوگا بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

Page 3 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree