وحدت نیوز(ڈیرہ غاز یخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاٹھارہ روزہ دورہ پنجاب کے دوران ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے راستے کو ترک کرکے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب ،بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے،ملک بھر میں کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے مضبوط نیٹ ورکس موجود ہیں ، جن کا خاتمہ پاکستان کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے، پاک فوج جلد از جلد آپریشن کی وسعت کا اعلان کرے،خدا کا شکر ہے کہ آج ہمارا مؤقف سچ ثابت ہوچکا ہے کہ دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بقاء اور دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے، حکمران آمرانہ طرز پالیسیوں پر گامزن ہیں جو کسی طور پر بھی جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا، انہوں نے ایک ایسے وقت میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے راستے کو اختیار کیا کہ جب فوجی بھائیوں کے گلے کاٹنا، امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں اور مزارات سمیت عوامی مقامات پر دھماکے معمول بن چکے تھے، نواز شریف نے طالبان کی حمایت کر کے وطن سے غداری کا ثبوت دیا ہے، انشاء اللہ نواز شریف کے ظلم کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور آپریشن ضرب عضب میں اپنے فوجی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree