وحدت نیوز(گلگت) ایم ڈبلیوایم کی سیاسی و اجتماعی میدان میں مسلسل حاضری اور گندم سبسڈی بحالی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے پر مرکزی جامع مسجد کے نائب خطیب علامہ سید قائم علی شاہ نے مجلس وحدت مسلمین میں باضابطہ طور پرشامل ہونے کا اعلان کردیا، وحدت ہاوس گلگت میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے علامہ سید قائم علی شاہ کو پھولوں کا ہار پہنا کر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر مبارک باد دی اور قومی و ملی مسائل کے حل کے لئے مل جل کر فعالیت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو نے والی جماعت بن چکی ہے، مسلسل بڑی تعداد میں معززین ، علماء، وکلاءاور عام شہریوں کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولت کا سلسلہ جاری ہے۔