چوہدری نثاراپنی نااہلی کا ملبہ زمرد خان پر نہ ڈالیں ۔ علامہ تصور جوادی

19 اگست 2013

وحدت نیوز (مظفرآباد) اسلام آباد میں ہو نے والے ملکی تاریخ کے ۵ گھنٹے طویل ڈرامے کا ڈراپ سین وفاقی حکومت کی مرضی کے بر خلاف ہونے پر سکیورٹی ادارے اور وزارت داخلہ اپنی تمام تر نااہلی اور کوتاہی کاذمہ زمرد خان پر ڈال رہے ہیں ، وفاقی حکومت اس سارے ڈرامے سے پردہ اٹھائے ایسا نہ ہو کہ عوام پردہ چاک کریں ۔

ان خیالات کامجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکریٹریٹ مظفر آباد سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد جیسے ہائی سیکورٹی زون میں اتنا بڑاسکیورٹی لیپ ہو سکتا ہے ، تو باقی شہرو ں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ، ملکی وسائل کا 75فیصد خرچ کرنے والے سکیورٹی اداروں کی نااہلی ناقابل معافی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ تنظیمی تعصب سے بالا تر ہو کر حقیقت پسندی کا اظہار کریں ، چوہدری نثار علی خان کی زمرد خان سے ناراضگی کی وجہ ان کے پلان کے مطابق اس ڈرامے کا ڈراپ سین نہ ہو نا ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ زمرد خان نے جو کیا قومی مفاد میں کیا ، جب حکومتی مشنری اور سکیورٹی ادارے 5گھنٹے تک تماش بین کا کردار ادا کریں گے تو زمرد خان کی طرح ہر غیرت مند اور شجاع پاکستانی ہی قدم اٹھاتا ، اس مسلح دہشت گرد کے بارے میں چوہدری نثار نے جو انکشافات پریس کانفرنس میں کئے وہ کو ئی انوکھی بات نہیں یہ ساری باتیں اس ڈرامے کے 5گھنٹے کے دوران میڈیا پر بیان ہو چکیں ہیں ۔عوام حکمرانوں کی جانب حقائق سننا چاہتے ہیں ، اگرخفیہ اداروں نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو عوام خود اس ڈرامے سے پردہ چاک کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree