ایم ڈبلیوایم کی وحدت کانفرنس استعمار اور طاغوتی قوتوں کے خلاف تمام مکاتب کےیکجا ہونے کا تجدید عہد تھا، قاضی عبد الصبور ہاشمی

18 May 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی ڈویژن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سالانہ اجلاس منعقدہ امام بارگاہ الصادق اسلام آباد میں شرکت کا موقع ملا۔ بہت ہی عمدہ منظم اجتماع تھا جس میں وطن عزیز کے تمام مکاتب فکر کے جید زعما موجود تھے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی انتخابات منعقد ہوئے جن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو آئندہ تین سال کے لیے چئیرمن مجلس وحدت مسلمین پاکستان منتخب کیا گیا۔ حلف برداری ہوئی اس کے بعد تمام مکاتب فکر کے جید علما و زعما نے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔اس موقع پر میرے لیے سب سے اہم بات تھی وہ تمام حاضرین اور خصوصاً مقررین کا وطن عزیز سے محبت کا جذبہ اور ملت پاکستان سے وفاداری کا جوش اور وطن عزیز سے فرقہ واریت کو نابود کر کے وحدت کو فروغ دینا کا بے مثال جذبہ تھا۔ اس سے بھی کہیں اہم استعمار اور طاغوت کی قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا تجدید عہد تھا۔خدائے متعال و لم یزل استقامت عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree