وحدت نیوز(قم)شہدائے مقاومت و شہید سید صفی الدین ھاشم کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب مجلس وحدت مسلمین کے امور خارجہ کے مسؤول جناب ڈاکٹر حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید شفقت شیرازی صاحب نے فرمایا.
?آپ نے خطاب کے دوران مختلف اہم نکات پر گفتگو کی جن میں سر فہرست مسئلہ فلسطین کے آغاز و یہودیوں کے گریٹر اسرائیل بنانے کے ناپاک عزائم اور عالمی استعمار کی شیطنت کو موضوع سخن قرار دیا.
?گفتگو کے دوران آپ نے حماس کی مظلومیت اور لبنان میں مقاومت کی ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور استعمار کے پروپیگنڈا کے برخلاف آپ نے 7 اکتوبر اسرائیل پر کیے جانے والے حماس کے حملے کو دفاعی قرار دیتے ہوئے اسکے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا.
?اور اسی طرح آپ نے مقاومتی رہنماؤں کے بہنے والے مقدس خون کو مقاومت کے دوام و مزید استحکام کا سبب قرار دیا۔