مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی اعیاد شعبانیہ کے موقع پر ہاسٹل حکیمیہ میں خصوصی نشست کا انعقاد

13 February 2025

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ہاسٹل حکیمیہ میں رہنے والے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست گزشتہ شب  منعقد ہوئی، جس میں شعبہ کے مسئولین اور ہاسٹل کے رہائشیوں نے شرکت کی۔

نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شعراء کرام اور منقبت خوان برادر غلام علی بلتستانی اور برادر شہزاد جعفری نے اہل بیت (ع) کی مدح و منقبت نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 ان کی دلنشین اور عقیدت بھری خوبصورت آواز نے حاضرین کے دل خوش کر دیے۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن رضا نقوی نے اعیاد شعبانیہ کے موقع پر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے اس مقدس موقع پر اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور شعبہ کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔نشست کے اختتام پر قبلہ اسرار عباس نقوی نے تمام اراکین کی توفیقات میں اضافہ اور تحصیل علم میں ترقی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے خصوصی طور پر ہاسٹل حکیمیہ کے طلباء کو تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے لیے دعائیں دیں۔نشست کے آخر میں حاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی، جس نے اس روح پرور محفل کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ یہ تقریب شعبہ نشر و اشاعت مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔

اس موقع پر شعبہ کے دیگر اراکین اور ہاسٹل کے طلباء نے بھی شرکت کی اور اعیاد شعبانیہ کے موقع پر اہل بیت (ع) سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree