وحدت نیوز(کوٹ مومن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کوٹ مومن،ڈیرہ مرمانہ میں معروف عزادار ،متولی امام بارگاہ ولی العصر ،محلہ جہان خنا نہ غلام شبیر گوندل کے انتقال پر ملال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت کے لئے آمد۔
اس موقع پر سید قمر شیرازی اور ایڈووکیٹ اظہر نٹھر بھی سید ناصرشیرازی کے ہمراہ تھے، سید ناصرشیرازی نے شاہد عمران گوندل ،غلام رضا گوندل ،کاظم گوندل ،اکبر گوندل ،اصغر گوندل ودیگر پسماندگان اور لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کریمُ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم کی علاقہ میں عزاداری سید الشہدا کے لئے بے مثال خدمات ہیں۔