وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو سانحات اور قدرتی آفات میں بھی انسانی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی تاریخ کے بدترین بحرانی حالات میں بھی کراچی کی عوام کو لوٹنے سے باز نہیں آئی، کے الیکٹرک نے مارچ کے بلوں میں ایوریج ریڈنگ کے نام پر کراچی کے شہریوں کو اضافی یونٹس بھیج دیئے، صرف اتنا ہی نہیں مارچ کے بلوں میں پچھلے 7 ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی اضافی چارجز لگاکر بھیج دیئے۔

وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ کے بل معاف کردے اور 10 ماہ کی اقساط کی صورت میں بل وصول کرے لیکن ظالم کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بل معاف کرنا اور اقساط بنانا تو درکنار غریب شہریوں پر ظلم کا پہاڑ توڑتے ہوئے مارچ کے بلوں میں اضافی یونٹس اور ساتھ ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی اضافی چارجز لگا کر کراچی کی عوام کو اضافی بلوں کے وائرس میں مبتلا کردیا ہے جبکہ عوام پہلے ہی ایک جان لیوا کورونا وائرس کے عتاب میں مبتلاء ہے۔

علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ اس وقت تمام کاروبار بند ہیں، اسکول، انڈسٹریاں سب بند ہیں، لوگوں کے گھروں میں کھانے کو نہیں ہے، عوام فاقوں کی زد میں ہے، حکومت نے عوام کو فاقوں سے بچانے کیلئے ریلیف فنڈز قائم کردیا ہے لیکن کے الیکٹرک کو کسی بات کی کوئی پروا نہیں ہے اور نا انسانیت کا کوئی احساس ہے، کیا آخر ظالم کے الیکٹرک سے کوئی پوچھنے والا ہے، آخر کب تک کراچی کی عوام پر اتنا ظلم کیا جائے گا؟، کے الیکٹرک کی بدمعاشی کا یہ حال ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتی، اس ادارے نے عوام کو اضافی بلوں کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے چیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ کے الیکٹرک کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) قرنطینہ سنٹر ملتان میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام لگائے گئے کیمپ میں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کی ۔

 چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نےایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کے کل جن زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں انشاءاللہ انہیں اپنے اضلاع میں بھیج دیا جائے گا ،انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے پہلے دن سے لے کر آج تک یہاں زائرین کے لیے کیمپ لگائے رکھا اور انہیں ضروریات زندگی کی چیزیں مہیا کی ہم ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے ذیلی ادارہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC) کے تحت وحدت یوتھ ملتان کے سیکرٹری یوتھ برادر تیمور حسن اورڈپٹی سیکرٹری یوتھ برادر عدیل اکبر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتراورملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن میں جراثیم کش سپرے کیا گیا، یاد رہے خدمت کا یہ سلسلہ گزشتہ 18 دن سے مسلسل جاری و ساری ہے جس کے تحت شہر بھر کی متعدد مساجد ،امام بارگاہوں ،مارکیٹس ،مندر ، بینکس چوراہوں  اور اب سرکاری دفاتر  میں بھی جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے اور انشااللہ آگے بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

 ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل وجاہت علی مرزا نے کہا کہ ملتان قرنطینہ سینٹر ہو یا ملتان کے چوک چوراہے وحدت یوتھ کے جوان ہر پل ہر جگہ ہراول دستے کے طور پر نظر آرہے ہیں ۔کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی موجودہ بحرانی کیفیت میں المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل شب وروز مصروف عمل ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) ضلع جیکب آباد کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر ، لاک ڈاون کی صورت حال اور غریب اور دھاڑی دار مزدوروں کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غریب عوام اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت فقط اعلانات تک محدود ہے اگر اس وباء کے سبب لاک ڈاون میں مزید اضافہ کیا گیا تو لوگ فاقے سے مریں گے۔اس موقع پر جدوجہد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ کرونا وائرس کو قوم کے درمیان اختلاف کا سبب نہ بنایا جائے ہمیں متحد ہو کر اس وباء کو شکست دینی ہے۔

جسقم رہنما عبدالمنان سندھی نے کہا کہ وڈیروں اور منتخب نمائندوں کو اس وقت غریب  عوام کے درمیان ہونا چاہیے تھا مگر کروڑوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے والے آج ایک روپیہ غریب ووٹر پر خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں۔جماعت اصلاح المسلمین کے رہنما عبدالباقی طاہری ، ڈومکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما استاد عبدالفتاح ڈومکی، مسلم لیگ ف کے رہنما مقدم فداحسین لاشاری ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقدم فداحسین لاشاری ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسان علی سہاگ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما صاحب خان، اقلیتی رہنما دیشی رام کمار و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے تبلیغی جماعت پر کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا دو ٹوک موقف بلاشبہ لائق تحسین اور حالات کے عین متقاضی ہے، کسی بھی وبا کے پھیلاؤ کو کسی مخصوص مسلک یا طبقے کیساتھ جوڑ کر نفرت پھیلانا بلاشبہ غیر مناسب اور ناقابل قبول عمل ہے، جو قوتیں ملک میں کورونا وائرس کے نام پر مسلکی بحث چھیڑنا چاہتی ہیں وہ کسی بھی طور پر پاکستان کی خیرخواہ نہیں، ان کی طرف سے کہے جانیوالے اس جملے نے ابہام اور شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں کہ ایک مخصوص طبقہ تبلیغی جماعت کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

اسد نقوی نے کہا کہ مختلف شرپسند عناصر سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیان سے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام لے رہے ہیں، آپ کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ کون سا طبقہ ہے جو تبلیغی جماعت کے بارے میں منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے، اس سے قبل ایران سے واپس آنیوالے زائرین کو بھی انہی الزامات کا سامنا رہا ہے، تاہم اب حقائق کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور وقت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ سارے الزامات لغو اور دشمنوں کی کارستانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چونکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد بھی ہیں جن کے ووٹرز میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہیں، ان کا یہ اخلاقی فرض تھا کہ وہ تبلیغی جماعت کی طرح زائرین کے سروں پر بھی دست شفقت رکھتے اور اسی انداز سے ان کا بھی دفاع کیا جاتا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔

اسد عباس عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قاف اور مجلس وحدت مسلمین ماضی کی حلیف جماعتیں ہیں جن کے پائیدار تعلقات رہے ہیں اور مسقبل میں بھی ایسے ہی تعلقات قائم رہنے کے خواہشمند ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موقف کھل کر بیان کریں تاکہ بے سروپا پروپیگنڈہ کرنیوالے عناصر کی حوصلہ شکنی اور آپ کی پوزیشن واضح ہو اور زائرین سے ہونیوالے ناروا سلوک کیخلاف بھی آواز بلند کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس حد تک ممکن ہو سکےمخیرحضرات اپنے اطراف میں لوگوں کی مدد کرئے ،حکومت سمیت دیگر تمام امدادی سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ کرونا وائرس انسانیت کا دشمن ہے اسے مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کی جائے، اور اپنے آس پاس کے غریبوں کی داد رسی کریں۔

Page 13 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree