وحدت نیوز(ملتان) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (ADMC) ضلع ملتان کا موجودہ حالات ،کرونا وائرس کی وبا اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں اور بچوں کو درپیش آنے والی مشکلات اور بلڈ ڈونرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع بھر میں بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا کی سربراہی میں آج ملتان ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کروائے۔

 اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر خود چل کر ریجنل بلڈ سینٹر آئے ہیں اور اپنے خون کے عطیات جمع کروائے ہیں ۔اور انشااللہ بہت جلد اس ضلع کے مختلف مقامات پر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC ) کی جانب سے بلڈ کولیکشن کیمپس کا اجراء کیا جائے گا جس کی ذریعہ موجودہ حالات میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 اس کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے خون کا عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر عوام کو بھی خون عطیہ کرنے کی درخواست کی تاکہ بلڈ ڈونیشن کی صورت حال کو بہتر بنا کر کسی اور ملکی سانحہ کو پیدا ہونے سے پہلے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں میں راشن اور حفاظتئ ماسک تقسیم کیا۔

 انھوں نے قوم کے درد مند مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غربا اور سفید پوش طبقے کا خیال رکھیں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ھیں اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنامشکل ہوگیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلام میں بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہمارا شرعی و اخلاقی فرض ہے ان کی امداد گھروں تک پہنچائیں نہ کہ تصاویر اتار کر ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنیں۔

وحدت نیوز(ملتان) قرنطینہ سنٹر ملتان میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام لگائے گئے کیمپ میں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کی ۔

 چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نےایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کے کل جن زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں انشاءاللہ انہیں اپنے اضلاع میں بھیج دیا جائے گا ،انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے پہلے دن سے لے کر آج تک یہاں زائرین کے لیے کیمپ لگائے رکھا اور انہیں ضروریات زندگی کی چیزیں مہیا کی ہم ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جنگ گروپ کے چیئرمین،پبلشر اور نامور صحافی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبہ صحافت کا عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مرحوم کی طویل صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جنگ گروپ نے میر جاوید الرحمن کی سربراہی میں جس جرات،جذبے اور لگن سے صحافتی سفر جاری رکھا وہ مثالی ہے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے بعدغیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس سلسلے میں فصیح عباس کو اے ڈی ایم سی اسلام آباد کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل انجینئر ظہیر عباس نقوی نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نے نادار افراد تک مہینے بھر کا راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

المجلس ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل نے اپنے پہلے مرحلے کو مکمل کر کے متعین اہداف حاصل کر لیے ہیں۔جبکہ اگلے اہداف کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہیں۔ جس کے تحت مخیر حضرات اور دیگر آرگنائزیشنز و ورکنگ گروپس کے اشتراک سے عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم ، گنجان آباد علاقوں میں سپرے مہم اور ممکنہ بگڑتی صورت حال کے دوران ہنگامی حکمت عملی جیسے مسائل کو ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کر کے حل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ادارے کی فعالیت کے امور کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کو فوجی ،اقتصادی ،بیماری اور بیوروکریسی کی خرابی سمیت ہر طرح کے حملے سے بچانے کے لئے عزم کرنے کا دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر مرض سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ حالیہ کرونا وائرس کی وباء عارضی ہے ۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محاذ جنگ پر جس انداز میں سرحدوں کا دفاع کیا جاتا ہے ،اسی انداز میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

 علامہ باقر عباس زیدی نے عوام کو حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سے بچاءو کا اہم طریقہ احتیاط اور اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سب کو لگنے والا مرض ہے ،اس لئے عمرہ سے آنے والوں یا زائرین پر یا ایک قوم کے افراد کسی دوسری قوم کے افراد پر الزام تراشی نہ کرے ،بلکہ سب اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے کوششیں انجام دیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض سے حفاظت اور خاتمہ کے لئے ہر فرد خدا سے ارتباط قائم کرے اور اللہ سے دعا کرے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پاکستان دوسرے بحرانوں کی طرح اس وبائی بیماری سے بھی نکل آئے گا اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔

Page 5 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree