وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی نے کہا کے آٹا، چینی گھی، دالیں اور پھل عوام کے پہنچ سے دور ہوگئے ہے۔غریب عوام کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں نہ تو نوکری دی جارہی ہے غریب عوام کو،غریب عوام کرے بھی تو کیا کرے، اوپر سے وفاقی وزرا کا عوام کو ریلیف دینے کی باتیں۔

 انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف خواب لگتا ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوسرے ذخیرہ اندوز ان سے عبرت حاصل کرسکیں۔وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ اس ستم دیدہ عوام کو ریلیف ملے اور وزیراعظم کی مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے کو سراہتے ہے اور ان سے اپیل کرتے ہے کہ اس مہنگائی کی جن کو قابو میں کرئے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) انقلاب اسلامی ایران کی اکیالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے دوسرے شہروں کی طرح مشھد مقدس میں بھی بہت بڑی ریلی نکلا لی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میدان بسیج سے شروع ہو کر حرم امام رضا علیہ السلام پر ختم ہوئی۔ ریلی میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین، موسسہ شھید عارف الحسینی مشھد مقدس کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام عقیل حسین خان کی سربراہی میں شرکت کی۔

 وفد میں حجت الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجت الاسلام والمسلمین سید منور حسین نقوی، حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ، حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا، حجت الاسلام عارف حسین، حجت الاسلام ظہیر عباس مدنی، ایزد علی خان، وفا عباس خان، محمد علی کاشفی، جواد خان، سید علی ہادی، محمد علی جوئیہ، نیر عباس اور دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

ریلی میں شریک پاکستانی علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عقیل حسین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانیوں میں انقلاب اسلامی کی محبت ناقابل بیان ہے، انقلاب اسلام کے اثرات دیگر ممالک کی طرح پاکستان پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس طرح ایران میں مقیم پاکستانی علماء و طلباء آج انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر میدان میں ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی عاشقان انقلاب خوش ہیں۔ ریلی میں شریک ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران نے کشمیر کی حمایت میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اورمرکزی چہلم شہدائے مدافعان حرم اسلام آبادکے کنوینئرنثارعلی فیضی نے میڈیاسیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ شہدائے مقاومت اسلامی اورمدافعان حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر تمام شرکاء، علمائے کرام ، قائدین، شیعہ سنی علمائے کرام، تنظیمات اور ایم ڈبلیوایم کے اضلاع کے عہدیداران کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس عظیم اجتماع میں عاشقان شہدائے مقاومت اسلامی کی اتنی بڑی تعداد نےشرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں بلکہ مقاومتی بلاک کا اہم ستون ہے ، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی غرور وتکبر کا بت پاش پاش ہوکر زمین بوس ہوگا اور دنیا پر عدل وانصاف کا پرچم لہرائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ وحید کاظمی اور علامہ محسن علی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل نے کوشش کی کہ مشرق وسطی کے اسلامی ممالک سمیت پاکستان کوتقسیم کرے۔ امریکہ کے اس مکروہ منصوبے کو ناکام بنانےوالے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھا۔ امریکہ و اسرائیل نے داعش کو وجود میں لاکر اسلامی ممالک کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کردیا اور ان تمام مقدسات کو ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن مزاحمتی بلاک نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپہ سالاروں اور شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "چہلم شہدائے مقاومت"کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد اتوار کے روز اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں ملت تشیع کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، نوحہ خواں تنظیمیں اور نامورسیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا یہ اجتماع باطل قوتوں کی شر انگیزی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایک جرات مند للکار ثابت ہوگا۔قاسم سلیمانی اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور عالم کفر کے شیطانی وار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ان کی موجودگی امریکہ کے شیطانی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔شام،عراق اور فلسطین میں مسلمانوں کو شکست دینے کے لیے قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔عالم کفر کو لگام دینے کے لیے عالم اسلام کے یکجا ہونے کا وقت آ پہنچا ہے۔استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا طاقت کے نشے میں چور امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پوری دنیا کو امن کو تہس نہس کرنے پر تلا ہوا ہے۔امریکہ سمجھتا ہے کہ مشرق وسطی و جنوبی ایشیا کا عدم استحکام امریکی اہداف اور شاطرانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو امریکی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے عالم اسلام اور ان قوتوں کو باہم ہونا ہو گا جو امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔عالمی امن کے لیے امریکی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔ساری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ امریکہ داعش سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کا خالق اور پشت پناہ ہے جس کا مقصد عالم اسلام کو منتشر و برباد کرنا ہے۔ان ظالموں کو بے نقاب کرنے اور مظلومین کی حمایت کے لیے مجلس وحدت مسلمین ایک ایسےاجتماع کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جو عالم استکبار کے خلاف ایک توانا آواز ثابت ہو گی۔چہلم شہدائے اسلام کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دیگر شہروں میں بھی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سینٹرل پنجاب کی5رکنی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صوبہ جنوبی پنجاب کی جانب سے مرکزی سیاسی سیل کوبھیجے گئے مجوزہ ناموں کی منظوری مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے دے دی ہے ۔

مرکزی پولیٹیکل سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سینٹرل پنجاب کی5رکنی پولیٹیکل کونسل کے نامزد اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ،مرکزی سیاسی سیل سے جاری بیان کے مطابق نامزد اراکین کے نام درج ذیل ہیں ۔

1- سید حسین شاہ
2- رانا عقیل حسین
3- سید افتخارشاہ

جبکہ بالحاظ عہدہ
4-علامہ عبدالخالق اسدی  (صوبائی سیکریٹری جنرل )
5-ید حسن کاظمی (صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری)

Page 9 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree