وحدت نیوز(ملتان) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (ADMC) ضلع ملتان کا موجودہ حالات ،کرونا وائرس کی وبا اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں اور بچوں کو درپیش آنے والی مشکلات اور بلڈ ڈونرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع بھر میں بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا کی سربراہی میں آج ملتان ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کروائے۔
اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر خود چل کر ریجنل بلڈ سینٹر آئے ہیں اور اپنے خون کے عطیات جمع کروائے ہیں ۔اور انشااللہ بہت جلد اس ضلع کے مختلف مقامات پر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC ) کی جانب سے بلڈ کولیکشن کیمپس کا اجراء کیا جائے گا جس کی ذریعہ موجودہ حالات میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے خون کا عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر عوام کو بھی خون عطیہ کرنے کی درخواست کی تاکہ بلڈ ڈونیشن کی صورت حال کو بہتر بنا کر کسی اور ملکی سانحہ کو پیدا ہونے سے پہلے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔