وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بولان ڈھاڈر سے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور انہیں وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی بہتر نظام تعلیم سے مشروط ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار یار محمد رند اپنے دور میں بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلین پاکستان مشہد مقدس کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بیانات میں ہندوستان کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر کے پس پردہ عوامل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہندو تعصب کو پروان چڑھایا گیا کہ جس کے نتیجے میں نرندر مودی جیسا سفاک اور شیطان صفت شخص مسند اقتدار پر براجمان ہو جاتا ہے اور اپنے متعصبانہ پالیسیوں سے مسلمانان ہند کے خلاف بالعموم اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف بالخصوص ظلم کا بازار گرم کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں شہریت قانون کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے اور نرند مودی اپنے ہی ملک کے دستور کے برخلاف کروڑوں مسلمانوں کی شہریت کو منسوخ کرنے کے درپے ہے۔
آج ساڑھے پانچ ماہ ہونے کو ہیں، کشمیری مسلمان اپنے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کی وجہ سے ہزاروں جوان شہید ہو چکے ہیں، سیکڑوں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گی ہے اور ظلم کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں اور ظلم کی چکی سے نکلنے میں ان کی مدد کریں۔ نرندر مودی جیسا شخص نہ فقط ہندوستان کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔
پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کی سالمیت، دشمنوں کی نابودی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اورمرکزی چہلم شہدائے مدافعان حرم اسلام آبادکے کنوینئرنثارعلی فیضی نے میڈیاسیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ شہدائے مقاومت اسلامی اورمدافعان حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر تمام شرکاء، علمائے کرام ، قائدین، شیعہ سنی علمائے کرام، تنظیمات اور ایم ڈبلیوایم کے اضلاع کے عہدیداران کے مشکور ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس عظیم اجتماع میں عاشقان شہدائے مقاومت اسلامی کی اتنی بڑی تعداد نےشرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں بلکہ مقاومتی بلاک کا اہم ستون ہے ، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی غرور وتکبر کا بت پاش پاش ہوکر زمین بوس ہوگا اور دنیا پر عدل وانصاف کا پرچم لہرائے گا۔
وحدت نیوز (کراچی) عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
جبکہ اجتماع سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا،، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی ، شیعہ علماکونسل سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی ودیگرنے خطاب کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاقاسم سلیمانی کا نام قیامت تک زندہ رہے گا۔ قاسم سلیمانی حریت کی وہ داستان تھا جس کی تاریخ قیامت تک پڑھائی جائے گی،خدا اور رسول ؐاور دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پر لیئے پھرنے والوں میں سے ایک شخص قاسم سلیمانی تھا۔قاسم سلیمانی کی آرزوشہادت کا حصول تھا جوپوری ہوگئی،قاسم سلیمانی ک فلسفہ تکفیر کے خلاف جذبہ جہاد کو جاری رکھنا تھا جو تاقیامت جاری رہے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ فلسطین،لبنان،شام، روہنگیا، کشمیر سمیت پوری دنیا میں جاری بربریت میں کفار کے ساتھ عرب ممالک کا اہم کردار ہے۔داعش کے قیام سے لیکر آج تک اسے لوجسٹک سپورٹ اسرائیل اور سعودیہ عرب کی جانب سے ہی حاصل ہے ۔جنت البقیع اور مقدسات کی مسماری اس امر کی دلیل ہے کہ حرمین کو کسی اور سے خطرہ نہیں بلکہ اس کو اپنے حکمرانوں سے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نہ جا کر ہم نے مضبوط اسلامی بلاک بنانے کا موقع ضائع کیا۔محمد بن سلمان کی ایک کال سے حکومت اپنے فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ ہمارے حکمران محمد بن سلمان سے کہیں کہ کشمیر ی مسلمان ماؤں بہنوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ایک مذہبی بیان ہی دے دے،انہوں نے کہا کہ اس قوم کا ہر بچہ قاسم سلیمانی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) عراق میں امریکی جارحیت کا نشانہ بنے والے امت مسلمہ کے عظیم لیڈر قاسم سلیمانی،ابومہدی المہندس ودیگر شہداء کی رسم چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع کا انعقاد ”چہلم شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ“ کے عنوان سے نشتر پارک کراچی میں ہوا۔اجتماع میں ملک کی نامور مذہبی جماعتوں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاء،مرکزی تنظیم عزاداری کے قائدین، علما کرام، سیاسی و صحافتی شخصیات ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی ارکان محترمہ سیمی نقوی ، محترمہ غزالہ جفری اور محترمہ شبانہ میرانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرو و خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ کی طرح روایتی جنگ نہیں بلکہ دشمن منظم انداز سے ہمیں ایک پیچیدہ جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں رکھنا چاہتا ہے۔ اپنے ان عزائم کے حصول کے لیے مشرق وسطی سمیت تمام تجارتی مراکز پر غلبہ پانا امریکہ کا اولین ہدف ہے۔اس عالمی شیطانی نظام کے خلاف امام خمینی نے جس مزاحمت کا آغاز کیا تھا وہ مزاحمت ابھی تک اسی استقامت کے ساتھ جاری ہے۔ قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے جو امریکہ کے خلاف جاری مزاحمت کی سرپرستی کر رہے تھے۔اس جرات مند سپہ سالار نے امریکی عزائم کو قدم قدم پر شکست دی۔قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب نہ ہونے دیا۔قاسم سلیمانی پاکستان کا سچا اور باوفا دوست تھا، شہید قاسم سلیمانی کو نافقط امت اسلامی کی سالمیت عزیز تھی بلکہ وہ سعودی عرب کو بھی ناپاک امریکی شکنجے سے آزاد دیکھنے کے خواہشمند تھے۔
انہوں نے کہا جو کوئی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرتا ہے وہ ارض پاک کے ساتھ بددیانتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔اب ڈیل آف سنچری کے ذریعے عرب کے خائن حکمرانوں کو ملا کر فلسطین کاسودا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صدی کی ڈیل فلسطین کے وجود کو ختم کرنے کی امریکی سازش ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے سے پہلے اپنی حیثیت کھو بیٹھے گی۔قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعدپاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف انتہائی بزدلانہ اور کمزور ثابت ہوا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ وہ ایک آزاد ریاست کے وزیر خارجہ نہیں بلکہ امریکہ کے پے رول پر ہیں۔انہیں مسلم برادر پڑوسی ملک ایران سے تعلقات کی بجائے امریکی خوشنودی زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا منصب جرات مندانہ،بااصول اور ٹھو س موقف کا تقاضہ کرتا ہے۔ ان صلاحیتوں سے عاری شخص کو زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر قائم رہے۔
اجتماع میں مولاناصادق جعفری، علامہ مبشرحسن، علامہ علی مرتضیٰ زیدی،مولانا نشان حیدر،مولانا غلام عباس،مولانا صادق تقوی،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ،مولانا جی ایم کراروی،علامہ ڈاکٹر جوادحیدر، سبط رضا،شبررضا،ایس ایم نقی،علامہ علی رضا، سید علی حسین نقوی،مولانا علی انور جعفری،میر تقی ظفر سمیت دیگر علما ءبھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مقاومتی بلاک عالمی امن کی ضمانت اور امریکی بلاک پوری دنیا کی تباہی کی علامت ہے۔ دنیا کی معتدل قوتوں کا رجحان ان امریکہ مخالف طاقتوں کی طرف ہے جو عالم استکبار کو دنیا کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے دنیا بھر میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ مشرق وسطی اور ایشیا میں عدم استحکام انہی پس پردہ ہاتھوں کی کارستانی ہے۔