The Latest
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے موقع پر امام زمان عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو خاتون ہوتے ہوئے بھی مردوں سے ذیادہ صبر و تحمل استقامت و استقلال اور جرات و بہادری کو اپنائے ہوئے تھیں آپ نے جو کردار عاشورہ کے بعد ادا کیا وہ عقل انسانی کو حیران کیے ہوئے ہیں کہ آخر ایک تنہا خاتون کیسے اتنے اندوہناک مظالم کو نہ صرف برداشت کر رہی ہیں بلکہ قافلے کی تمام عورتوں اور بچوں کا بھی حوصلہ بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا عقیلہ بنی ھاشم سلام اللہ علیھا کی عظمتوں کو ہمارا سلام جو اپنے وقت کے امام حضرت سجاد علیہ سلام کا سہارا بنیں اور ان کی محافظت فرماتی رہیں آج خواتین کے لیے اس شیر دل خاتون کی سیرت و کردار بہترین نمونہ عمل ہے دور حاضر کی یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ ہم خواتین کردار زینبی کی حامل ہوں۔
وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام ولادت با سعادت جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا و امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے ایام کی مناسبت سے مرج البحرین کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب محترمہ عترت زہرا کاظمی صاحبہ نے کیا جس میں انہوں نے شان و مقام خاتون جنت اور ان کے پاکیزہ اور بے مثال کردار پر روشنی ڈالی اپنے خطاب میں مولائے متقیان امام علی علیہ سلام کے فضائل و مناقب اور دین اسلام کی ترویج و تبلیغ تحفظ اور دفاع کے لیے ان دونوں ملکوتی ہستیوں کی خدمات و قربانیوں کا بہترین انداز میں تذکرہ کیا ۔
کانفرنس میں تلاوت قرآن اور منقبت کا مقابلہ ہوا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اختتام پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر زہرا کاظمی نے مہمانان اور کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں جشن مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین مولا علی علیہ اسلام کا بھر پورانعقاد کیا گیا جن میں یونیورسٹی ٹاون اسلام آباد ، علی پور اور روات یونٹ شامل ہے۔
اڈیالہ یونٹ میں جشن کا اہتمام صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اسلام آباد وراولپنڈی محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر نادیہ ظفر صاحبہ کی جانب سے کیا گیا ان محافل میں مولائے متقیان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے ولایت و مدافع ولایت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی خطاب صدر ایم ڈبلیو ایم سکھر محترمہ امبرین رضوی نے کیا جس میں انہوں نے فضائل و کردار امام علی علیہ کو بیان کیا اور حماسہ فلسطین کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی ۔
کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم سکھر کی کابینہ میں نئی شامل ہونے والی ممبران کی حلف برداری ہوئی سکھر کے مختلف یونٹس کے درمیان تقریری مقابلہ رکھا گیا ۔
روہڑی یونٹ کی بچیوں نے سلام فرماندہ ترانہ جبکہ مظلومین فلسطین کے عنوان پر ننھے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر قبلہ اول کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں اور ولایت کے دفاع کا عزم کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جشن ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام مومنین و مومنات اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم کی خدمت میں ھدیہ تبریک پیش کی ان کا کہنا تھا کہ بچپن، نوجوانی و جوانی کے تمام مراحل میں، آغاز بعث سے لیکر وفات رسول تک، علی (ع) کا کوئی لحظہ ایسا نہیں ہے کہ جو رسول اور اسلام کی خدمت میں نہ گزرا ہو۔ ہر وقت حق و عدالت کو برپا کرنے کی کوشش کی، اسلامی قوانین اور قرآن مجید کے احکام کے نفاذ کے لئے کس قدر مشرکین و کفار کے ساتھ مقابلہ کیا ، مختلف میدانوں میں اپنی جان کو خطرات میں ڈالا۔ جب کسی میدان میں کوئی جانے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا تو اس میں بھی جانے کے لئے ابو طالب کا یہی بیٹا علی (ع) ہی ہوا کرتا تھا۔ حالات کی سختی اور مشکلات، پہاڑوں کی سختی سے بھی زیادہ سخت تھیں لیکن مولا تمام حالات میں ثابت قدم اور دوسرے افراد کو بھی ہمیشہ حوصلہ دیا کرتے تھے۔
حضرت علی (ع) نے اپنا سب کچھ یعنی وقت، زندگی حتٰی اپنی تمام مادی، معنوی قوتوں کو اسلام کی راہ اور حق و حقانیت کی ترویج میں خرچ کیا۔ آج دنیا میں جو انسانی اور دینی اقدار زندہ ہیں وہ امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، حتی آج جو اسلام زندہ ہے اور روز بروز قوی ہو رہا ہے یہ سب سدالانبیاء کے لائے ہوئے دین پر علی (ع) و اولاد علی (ع) کی قربانیوں اور اس راہ میں کئے ہوئے ایثار کی بدولت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن کی محافل کو معنویت و روحانیت سے بھرپور ہونا چاہیے اور ہم سب پر واجب ہے کہ ان پاکیزہ محافل میں سیرت و کردار امام علی علیہ سلام کو بیان کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے دونوں ممالک کی عوام کسی بھی طور ان دیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے دہشتگردی جیسے حساس مسئلے پر دونوں ممالک کے صاحبان اقتدار کو بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے جہاں تمام تر امت مسلمہ کو باہم یکجا ہو کر غاصب اسرائیل کے اندوہناک مظالم اور تباہ کاریوں کے خلاف فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کی حمایت و نصرت میں کھڑا ہونا کی ضرورت ہے اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا رحم فرمائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی طرف سے شمولیتی پروگرام بلاک 3 میں برگزار ہوا، جہاں صدر شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ خانم معصومہ بیگ اور PB 40 کے نامزد امیدوار محترم سید عباس نےشرکاءسے خطاب کیا۔ اس شمولیتی پروگرام میں علاقہ خواتین نے MWM میں شمولیت کیساتھ ساتھ زمہ داریاں ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کے زیر اہتمام مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد لاہور میں شاندار یوم مادر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کی تمام تحصیل صدور سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
کانفرنس سے جید علمائے کرام جناب مولانا حسن رضا ہمدانی رہنما ایم ڈبلیو ایم پنجاب ، جناب مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت اور عالمہ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے خطاب کیا ۔
تمام مقررین نے شان جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت و کردار پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی اور خاتون جنت کی پاکیزہ اور بے مثل شخصیت کو تمام خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیا مققرین نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے حماسہ فلسطین ، مظلومین کی حمایت و نصرت اور صیہونی طاقتوں کی شکست و رسوائی پر بھی بہترین تبصرہ پیش کیا ۔
کانفرنس میں بچیوں نے صدائے انقلاب کے عنوان سے بہترین ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر جناب شہزادی کونین ، خاتون جنت جناب سیدہ فاطمۃ الزہراسلام اللہ علیھا کے مبارک نام کے احترام میں شرکاء میں موجود خواتین اور بچیوں میں جن کے نام فاطمہ یا زہرا تھے انہیں کتاب اور امام ضامن ھدیہ کیے گئے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مفسر قرآن ، عالم با عمل ، محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پُر ملال پر ان کے خانوادہ ، شاگردان اور تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقا محسن علی نجفی مرحوم کی تمام تر دینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آپ ساری زندگی قرآن و اہلبیت کے ساتھ منسلک رہے اور تفسیر قرآن کے ذریعے تشنگان علم کے لیے بہترین خدمات انجام دیں مختلف فلاحی و اجتماعی امور اور ادارہ جات کی تشکیل میں پیش پیش رہے پروردگار سبحان آپ کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے اور بروز محشر ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ محشور فرمائے۔ الہی آمین
وحدت نیوز(چنیوٹ)مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی جامعہ بعثت میں منعقدہ بیس جمادی الثانی کے سالانہ جشن میں شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں منعقدہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سالانہ عظیم الشان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں ہمیں اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کا درس ملتا ہے کہ جس طرح بی بی دو عالم اپنے حق سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور آواز بلند کی ، آج ملت فلسطین بھی اپنی جاگیر پر غیروں کے تسلط کو ذرہ برابر برداشت نہیں کر رہی
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق کے دفاع کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑی ھے اور اس حریت و سر بلندی کے راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے، یہاں تک کہ ایک دن حق کا غلبہ ہوگا اور باطل قوتیں پاش پاش ہوجائیں گی ۔ خطاب کے آخر میں نو سال کی بچیوں میں شعبہ خواتین کی جانب سے عبا ھدیہ کی گئی ۔