The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کارکن شوری عالی و صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقہ کشونت استور کا دورہ۔

 وحدت یوتھ گلگت و ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب متاثرین استور کشونت کے لیے تقریبا 20 لاکھ مالیت کےامدادی سامان قالین، کمبل، رضائی،تلائی، گرم کوٹ و جیکٹس، مردانہ،زنانہ و بچگانہ کپٹرے جوتے  اور اشیاء خوردنوش علاقہ کشونٹ کے عمائدین کے حوالہ کیا۔

وفد میں صوبائی رہنماسابق معاون خصوصی الیاس صدیقی، وزیر مطہر عباس،صدر المجلس ویلفیئر عمران حسین،ضلعی صدر گلگت عارف قنبری،نائب صدر امجد علی رہنما ایم ڈبلیو ایم استور شیخ قمر شاکری، انجینئر جمعہ میر برادر رضا و دیگر برادران شامل تھے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع چینیوٹ کی کابینہ اور خواتین اساتذہ کے لیے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا "نصرتِ الٰہی تک جدوجہد" کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں جید علمائے کرام نے دروس دیے ، مولانا عمران نواز ، مولانا حسن مہدی کاظمی ، مولانا عمران حیدر اور البعثت ٹرسٹ کے چئیرمین مولاناحافظ محمد حیدر نقوی صاحب  اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی نے ان چھ دنوں میں عقائد ، دورِ حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں ، شہید سردار حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ملت کی ذمہ داریاں اور دیگر عنوانات پر بہترین دروس دیے ۔

چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر امتحان لیا گیا اور بیس میں سے سولہ مومنات کو امتحان میں کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے اسناد دی گئیں ، ان شاء اللہ ہر ماہ شعبہ خواتین کے ایک ضلع کی ذمہ داران کے لیے  مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امام بارگاہ محلہ شرقی میں مجاہد اعظم شہید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ  سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مدافع اور عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر درد دل اور درد دین رکھنے والے فرد کو سوگوار کر دیا اسرائیل جنایت کار شہید کی عظمت اور مزاحمت کے میدان میں ان کی اعلی قیادت و صلاحیت سے با خوبی واقف تھا۔ دشمن اس دھوکے میں ہے کہ اس شہادت نے مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ شہید کا خون فتح و کامرانی کی نوید سناتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر پہلے سے کہیں ذیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں راہ ولایت و راہ شہداء پر چلنے کے لیے ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ رہنا ہوگا ۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سبیل بنام رسول اکرم کا انعقاد 12 ربیع الاول کو گھنٹہ گھر چوک پر کیا گیا۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام سبیل پر عاشقان رسول اسلام کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام موجود تھا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، سیکرٹری رابطہ علی بخاری، عزاداری ونگ سے صوبائی جنرل سیکریٹری عون انجم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا ثقلین نقوی، سیکرٹری رابطہ مولانا غدیر شیرازی، ڈویژنل صدر مولانا ھادی حسین قمی، ضلعی صدر آئی ایس او احتشام اظہر، و کابینہ، سربراہ النور اسلامک سنٹر و صوبائی رہنما علما مکتب اہلیبت مولانا وسیم عباس معصومی، مسئول تبلیغات شیعہ علما کونسل ملتان مولانا کاشف حسین حیدری، سینئر رہنما جواد رضا جعفری، کمیل زیدی، ڈویژنل و تحصیل سٹی و صدر کابینہ کے افراد اور وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے ممبران نے شرکت کی۔ جلوسوں کے شرکا نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شالیمار ٹاؤن اور نشتر کالونی میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کے قائم کردہ قرآن سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قرآن سینٹرز کی مدرس اور یونٹ صدور محترمہ عندلیب زہرا اور محترمہ رقیہ سے ملاقات کی ۔ ان قرآن سینٹرز میں تجوید القرآن ، احکام اور قرآنی سورتیں حفظ کروائی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے اخلاق کے موضوع پر بچوں کو درس دیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدمرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدبرادر نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ لاہور سے ملاقات اس موقعہ پر برادر ارتضی وحدت یوتھ لاہور بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ملکی اور صوبہ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی برادر نقی حیدر نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری تنظیم سازی وحدت یوتھ کو لاہور ڈویژن میں وحدت یوتھ کے حوالے سے مکمل بریف کیا ۔ جناب وجاہت علی مرزا نے لاہور ڈویژن میں تنظیم سازی کے متعلق خصوصی ہدایات دیں ۔

صوبائی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وحدت یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی کے اعزاز میں ایک خصوصی تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جس وجاہت علی مرزا نے جوانوں سے خطاب کیا اور ایک بہترین لیکچر دیا ۔ جوانوں نے لیکچر کے بعد وجاہت علی مرزا نے تنظیمی پیشرفت، جوانوں کی مشکلات اور مجلس وحدت مسلمین اور ہماری ذمہ داریوں کے متعلق جوانوں کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ جسے جوانوں نے بہت سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر ان عظیم غازیوں اور شہیدوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔وطن کے اُن جانبازوں کو ہمارا سلام جنہوں نے اپنے سے ہر لحاظ سے کئ گنا بڑے دشمن کو محدود وسائل اور ہتھیاروں کی قلت کے باوجود فقط خدا پر یقین ،وطن کی محبت ، اور جذبہ شہادت سے سرشار ہوتے ہوئے عبرتناک شکست دی۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا دور ہے وطن عزیز کو بیک وقت اندرونی و بیرونی دشمن کا سامنا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئ نسل کو چھ ستمبر کی اس سنہری تاریخ ، جزبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دی جائے اور اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے پاکستان کے تمام اداروں اور قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اربعین حسینی امت مسلمہ کی یکجہتی اور قوت کا مظہر اور اسلامی دنیا میں بیداری کا ذریعہ ہے ۔ امام حسین علیہ السلام کے عشق میں کروڑوں زائرین کربلا کا رخ کرتے ہیں اس عظیم الشان حسینی تحریک کا مشاہدہ کر کے دنیا انگشت بدندان ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی سربراہی میں شروع ہونے والی حسینی تحریک کا ایک اہم پہلو بیداری اور احیاء پر مبنی تھا، اربعین حسینی استعمار و استکبار کے خلاف مبارزے اور دنیا بھر کے مظلومین کی امید کا نام ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کا تذکرہ انسانیت کے اصولوں کی پاسداری اور حق کے لئے کھڑا ہونے کی تاریخی مثال فراہم کرتا ہے اور تمام عزادارنِ امام حسین علیہ السلام کی ذمہ داری ہے کہ اربعین حسینی کی اس فقید المثال تحریک کو بیداری اور با مقصد انداز میں فروغ دیں ۔

وحدت نیوز(ملتان)14اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے وحدت یوتھ پاکستان کی جانب 10 اگست سے 16 اگست تک ہفتہ شجر کاری منایا گیا، اس حوالے سے وحدت یوتھ سٹی ملتان کی جانب سے بہشت زہرا ملتان میں پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی وجاہت علی، ڈویژنل صدر تیمور حسن، نائب صدر فرقان علی، جنرل سیکرٹری ارتضی نقوی، سیکرٹری تنظیم سازی حسن رضا حیدری، سٹی صدر حسین و کابینہ، جواد رضا جعفری، احسن مہدی، مولانا سید محمد کاظمی، اور پروفیسر ڈاکٹر شوذب کاظمی موجود رہے۔

 ڈویژنل صدر تیمور حسن نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر درخت لگانا انتہائی ضروری ہے، اگر آج ہم نے اس جانب توجہ نہ کی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔

وحدت نیوز(لاہور) چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست کی تاریخ تحریک پاکستان کے ولولہ انگیز دور کی یاد تازہ کرواتی ہے جب برصغیر کے مسلمان اپنے عزم و حوصلہ سے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے مستقبل کی عمارت تعمیر کر رہے تھے۔ آزادی ایک الہی نعمت ہے  پروردگار عالم کا بے پناہ شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ آزادی جیسی گراں قدر اور بیش  قیمت دولت عطا فرمائی ۔

 انہوں نے کہا کہ آج جو ہم آزاد ملک و فضا میں امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں، اپنے مذہبی فرائض و عبادات اور اسلامی رسومات کو آزادی سے ادا کر رہے ہیں در حقیقت یہ سب ہمارے آباو اجداد اور ان بزرگوں مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، جنہوں نے اس وطن عزیز کے حصول کی خاطر جان ، مال ،اولاد ،عزت و آبرو ، تن من دھن سب کچھ قُربان کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آج من حیث القوم ہمیں اپنے ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے ، جو قومیں اپنے مقصد و ہدف سے پییچھے ہٹ جائیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، ملک سے وفاداری نبھانے کا دن ہے ، اس دن نوجوان طبقے کو چاہیے کہ باجے بجانے اور غیر مہذبانہ انداز اپنانے کے بجائے وطن عزیز کے استحکام و ترقی کو دوام بخشنے اور اسلامی ثقافت و تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اسی میں ملک و قوم کی عزت ترقی اور بقا ہے ۔

Page 1 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree