آزادی ایک الہی نعمت ہے ،پروردگار عالم کا بے پناہ شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ آزادی جیسی گراں قدر اور بیش قیمت دولت عطا فرمائی ،معصومہ نقوی

13 August 2024

وحدت نیوز(لاہور) چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست کی تاریخ تحریک پاکستان کے ولولہ انگیز دور کی یاد تازہ کرواتی ہے جب برصغیر کے مسلمان اپنے عزم و حوصلہ سے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے مستقبل کی عمارت تعمیر کر رہے تھے۔ آزادی ایک الہی نعمت ہے  پروردگار عالم کا بے پناہ شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ آزادی جیسی گراں قدر اور بیش  قیمت دولت عطا فرمائی ۔

 انہوں نے کہا کہ آج جو ہم آزاد ملک و فضا میں امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں، اپنے مذہبی فرائض و عبادات اور اسلامی رسومات کو آزادی سے ادا کر رہے ہیں در حقیقت یہ سب ہمارے آباو اجداد اور ان بزرگوں مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، جنہوں نے اس وطن عزیز کے حصول کی خاطر جان ، مال ،اولاد ،عزت و آبرو ، تن من دھن سب کچھ قُربان کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آج من حیث القوم ہمیں اپنے ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے ، جو قومیں اپنے مقصد و ہدف سے پییچھے ہٹ جائیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، ملک سے وفاداری نبھانے کا دن ہے ، اس دن نوجوان طبقے کو چاہیے کہ باجے بجانے اور غیر مہذبانہ انداز اپنانے کے بجائے وطن عزیز کے استحکام و ترقی کو دوام بخشنے اور اسلامی ثقافت و تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اسی میں ملک و قوم کی عزت ترقی اور بقا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree