ظلمت سے نور کا سفرـ ـ | علامہ سید حسن رضا ہمدانی

18 May 2022

وحدت نیوز(آرٹیکل)15 مئی 2022 اسلام آباد کی خوبصورت فضاؤں میں گزشتہ چند روز کی گرم ہواؤں کو مالک نے بادل کے سائبان سے حدت کی کمی کا سامان کیا ہی تھا کہ بارش کے ننھے قطروں نے اٹھتی گرد کو زمین پر بچھا دیا، ٹھنڈی ہوا بشری بن کر موسم کو خوشگوار بنا چکی تھی، برادرم اقرار ملک کی خوش امتزاج اہتمام میں برادر عزیز بزرگ سید اسد عباس نقوی اسٹیج کو وحدت مسلمین کا عملی گلدستہ بنا چکے تھے،میرے سمیت سینکڑوں افراد منتظر تھے کب وہ گھڑی آئے جس کے انتظار میں جب سٹیج پر کسی کو بلایا جاتا تو ❤️ دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتیں،جب سب سے پہلے حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ صلاح الدین سربراہ شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو سٹیج پر بلایا گیا تو دل ہاتھوں پر آنے کو تھا، ساتھ ہی عالم باعمل پیکر اخلاص و محبت آقائی السید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ کو سٹیج کی دعوت دی گئی اور پھر سٹیج سجنے لگا لمحوں میں محترم جناب لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان،محترم صاحبزادہ ابوالخیر زبیر سربراہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان،محترم مفتی علامہ پیر سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری سربراہ جمیعت اہلحدیث پاکستان، محترم مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان،نفیس و مشفق تہور ومقاوم برادرم سید ناصر عباس شیرازی،برادر میثم کاظم ،برادر آغا مزمل حسین فصیح ودیگر اکابرین جلوہ فگن تھے روح حضرت علامہ اقبال شاد تھی،جن کی آرزو  "ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے" کی عملی تصویر وحدت مسلمین کانفرنس کا اسٹیج جامع امام صادق جی نائن اسلام آباد کی روح افزاء مقام پر پیش کر رہا تھا،پھر وہ لمحہ بھی آیا کہ آقائے صلاح الدین دام ظلہ کی بات ابھی اس مرحلہ پر ہی پہنچی تھی !
"
نئے چیرمین علامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔راجہ۔۔۔۔۔
"
پھر ہر طرف سے صدا بلند ہوئی ۔۔۔۔
لبیک یاحسین لبیک یا حسین ۔۔۔۔۔
گویا پورا نام سننے کا تحمل بھی نا ہوا۔۔۔
میں سوچ میں گم ہو گیا ،
یہ جوش یہ خوشی کیونکر آئی۔۔۔۔۔
آخر اس قلندر مزاج نے کیسے تسخیر کر لیا؛ کراچی سے خیبر تفتان سے خنجراب؛
ملک خدا داد کے کونے کونے سے آئے یتیمان آل محمد کی یہ صدائے لبیک اخلاص کی غماز حوصلوں کی جولان ارادوں کی چٹان صفحات اذہان پر تجدید عھد کے نقوش مرقوم کر رہی تھی،گذشتہ شب تقسیم اعزازات کے دوران برادر ناصر شیرازی کی ناصر ملت سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے سرگوشی"ہم آپ کے اچھے سپاہی ثابت نہیں ہوئے"
(' ناصر ملت کی آنکھوں میں نمی اور پدرانہ بوسہ ')دور بیٹھ کر سنائی اور دکھائی دے گیا کیونکہ شاید سب کارکنوں کی طرف سے اظہارِ حقیقت تھا،
آج یہ جوش و ولولہ روشن مستقبل کی غمازی کر رہا تھا۔
وہ مرد آہن جو گرتی لاشوں،ناامید قوم،مایوس ملت کی قیادت اس وقت سنبھال رہا تھا،جب نہ صرف بیٹوں کی لاشیں ماؤں کو تحفہ میں دی جارہی تھیں بلکہ اعضاء جسم ٹکڑے ہوتے دردناک لمحات کو فلم بند کر کے جگر پارہ پارہ کرنے کا سامان باہم کیا جا رہا تھا،ہمارا لہو ارزان،ہماری جانیں سبک، ہماری حثیت بے قیمت،ہمارا وجود عدم ،ہمارا نور ظلمت سے بدل دیا گیا تھا،
خالق نے یوم نداولھا بین الناس عملی کیا ،مجلس اٹھی،سالار مجلس چلا نہ شب دیکھی نہ دن ، ایک ہی دھن۔۔۔۔
اقبال اور قائد کا پاکستان۔۔۔۔۔
مسلم پاکستان۔۔۔۔
مولوی سے ملنگ ۔۔۔۔ایک ہی صف
مجلس وحدت مجلس وحدت
مومنین کو جوڑا۔۔۔۔
مسلمانوں کو متحد کیا جسکا اقرار
ناصر ملت کا خطاب شروع ہونے تک ہر خطیب وحدتِ مسلمین کانفرنس اقتباس ناصر ملت کی شخصیت سے لیتا رہا،سخت طوفان کے باوجود کانفرنس کا جاری رہنا  
کارکنان کا دیدنی جوش قائم رہنا اپنے باوفا لیڈر سے وفا کا منہ بولتا ثبوت تھا
حب الوطنی کا مرقع خطاب تمام استکبار و استعمار و طواغیت کے لیے للکار تھا۔
محبان وطن کے لیے اعلان ولایت و بشارت تھا کہ یہ سفر نور وجود وجہہ وجود عالم بقیۃ اللّٰہ الاعظم عج کے ظہور تک جاری رہے گا۔۔۔۔
مستضعفین کی حمایت کا سفر۔۔۔۔
وطن سے وفا داری کا سفر۔۔۔۔
مقاومت کا سفر۔۔۔۔
حریت کا سفر۔۔۔۔۔۔
وحدت کاسفر۔۔۔۔۔
تصور جناح کا سفر۔۔۔۔
خوابِ اقبال کا سفر۔۔۔۔۔
رہبر کی امیدوں کا سفر ۔۔۔
مولا کے ظہور کا سفر یعنی
ظلمت سے نور کاسفر ۔۔۔۔۔
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کا سفر۔۔۔۔

تحریر: السید حسن رضا ہمدانی مدرسہ حضرت عمار یاسر حیدر روڈ راناٹاؤن،کالا شاہ کاکو



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree