لندن، شیعہ نسل کشی کے خلاف ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

04 January 2014

وحدت نیوز(لندن) پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی اور کراچی میں علامہ دیدارعلی جلبانی، عالم ہزارہ، صفدرعباس، علی شاہ سمیت دیگر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لندن میں متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے۔ مظاہرے کے شرکاء شیعہ نسل کشی بند کرو کے نعرے بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں شیعہ عمائدین کے قتل میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا ملوث ہونا باعث تشویش ہے، لندن میں موجود ایم کیو ایم کی قیادت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے ، وگرنہ دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ علامہ دیدار علی جلبانی، عالم ہزارہ، صفدر عباس، علی شاہ سمیت دیگر شیعہ عمائدین کی شہادت اور علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ میں ایم کیو ایم کے افراد کا ملوث ہونا کراچی میں جاری فرقہ واریت کی سازش کو بے نقاب کررہا ہے، انشاء اللہ ہم اپنے شہداء سے تجدید کرتے ہیں کہ ہر صورت میں ان مشن کو جاری رکھیں گے اور ان کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے شیعہ نسل کشی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو احتجاجی قرارداد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ نسل کشی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی جس کے بعد لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree