وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر دفتر ایم ڈبلیو ایم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان نے کی، جبکہ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین مولانا آزاد حسین، حجت الاسلام والمسلمین مولانا خواجہ سلیم محمدی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا عارف حسین تھہیم، حجت الاسلام والمسلمین مولانا الفت حسین جوئیہ، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید منور عباس نقوی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید فراز حسین نقوی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا ظہیر عباس مدنی و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت علی عمران نے حاصل کی، تقریب کے شروع میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔
علمائے کرام کی جانب سے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا گیا، رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات آج بھی اس ملک کی بقاء، ترقی، سلامتی اور اتحاد وحدت کے لئے قابل تقلید ہیں، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بلندی درجات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لئے دعا کی گئی۔