وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرآل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری امور سیاسات سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ مظلوموں کی مدد و نصرت سنت انبیاء، آئمہ اور اولیاء ہے، مجلس وحدت اسی سنت کی اتباء میں مظلوم کشمیریوں کی حامی ہے، عالمی قوتیں بلالخصوص اقوامتحدہ کشمیر سے مطلق اپنی ہی قرار داد پرعمل درآمد کرانے سے قاصر ہے، گذشتہ چھ دہائیوں سے نہتے کشمیری عوام بھارتی مظالم کا شکارہیں ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری ماوں ، بہنوں اور بیٹیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر تماشہ گرہیں ، حکومت پاکستان محض کمیٹیاں بنا کر مسئلہ کشمیر کے حل تلاش کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے، مسئلہ کشمیرکمیٹیوں سے نہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عمل درآمد اور حکومت پاکستان کے بھارت سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات سے حل ہوگا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرتی ہےاور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کے گذشتہ چھ دہائیوں سے غصب شدہ کشمیری عوام کے حقوق ادا کیئے جائیں ،اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام ہومن رایٹس تنظیموں کو کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنی ہو گی۔
یکجہتی کشمیرآل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ ق ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی، معزز مہمانان گرامی نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ اس کانفرنس کو خوب سراہا،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل انیس الحسن اور اُنکی کابینہ بھی موجود تھی۔