آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹے حکمرانوں کو بے نقاب کر ڈالا، علامہ ناصرعباس جعفری

29 August 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز شریف قاتل تو تھے ہی اب اول درجے کے جھوٹے بھی بن گئی ہیں ، فوج اور قوم کے درمیان غلط فہمی پیداکرنے کے جرم میں نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے، عوام جھوٹے وزیراعظم کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے، نون لیگ اقتدار کی ڈوبتی نیاکو بچانے کے لئے اب فوج پر بھی تہمت لگانے سے باز نہ آئی، آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹو ں کے چہروں سے نقاب نوچ ڈالا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے وضاحتی بیان پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری  اپنے ردعمل میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانونی اور آئینی طور پر پہلے ہی ن اہل ثابت ہو چکے ہیں لیکن اب اخلاقی طور پر بھی وہ مسند اقتدار پر بیٹھنے کے لائق نہیں رہے، افسوس کا مقام ہے کہ ملک و قوم اپنی تاریخ کے حساس ترین دور سے گذر رہے ہیں اور نواز شریف اس حساس لمحے میں جھوٹ بول کر ملک و قوم اور پاک فوج کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں ، خورشید شاہ زرداری صاحب سے زیادہ نواز شریف سے  وفاداری ثابت کر نے کے لئے کوشاں ہیں ، نواز  حکومت نے اپنے اتحادیوں کے پریشر سے باہر نکلنے کے لئے فوج کے بارے میں جھوٹا بیان داغا، نہ فقط نواز شریف بلکہ دیگر اراکین کابینہ بھی نواز شریف کے جھوٹ میں برابر کے شریک ہیں ، آج قومی اسمبلی میں جھوٹا بیان دینے والے تمام وزاراءاور وزیر اعظم کے خلاف آئینی و قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے ، پاکستان کے محب وطن عوام اب مذید ان قاتل اور جھوٹے حکمرانوں کو بر سراقتدار برداشت نہیں کر سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree