وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے انقلاب مارچ کی بھرپور حمایت اور کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یوم شہداء میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں گے،انقلاب مارچ پاکستان کےبیروزگاری، مہنگائی،لاقانونیت، بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہوگا،مرکزی و صوبائی کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک پر قابض ان حکمرانوں نے عوام کو استحصالی سیاسی سسٹم کے سوا کچھ نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں کے اصلاحی ایجنڈے میں پاکستان کے 66 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم عوام کو مکمل آئینی حقوق دینے کی شق شامل کروائی ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق میں قومی جماعتوں کی پہلی آواز ہے، غربت، مہنگائی، دہشت گردی، کرپشن اور استحصالی سیاسی نظام سے تنگ عوام تیاری کریں ، اسلام آباد کے رئیسانی کو گھر بھیجنے کا وقت آپہنچا ہےپاکستان کے عوام نے ان حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان میں شیعہ سنی اکٹھا ہو کر پاکستان پچانے کے لئے نکلیں گے، اہل سنت کے ساتھ اسٹریجیٹک پارٹنر شپ کے قیام سے شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کا دیرینہ خواب پورا کردیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ان حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں نے جمہوری اقدار کو داغ دار کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاوُن کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، ہم ان کے بے گناہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے اور حکمرانوں نے عوام کو ہراساں کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات اور ملک بھر سے آنے والے ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہی ہونگے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب مارچ میں حکومتی رکاوٹ کی صورت میں متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پرامن عوام کو اپنی آئینی و قانونی حقوق کی جدو جہد سے روکا گیا تو ملک بھر کے شاہراہوں اور چوراہوں پر دھرنے دیے جائیں ملک بھر میں عوام پر کسی قسم کے تشدد یا ہراساں کرنے کی صورت میں پیش آنے والے واقعے کی ذمہ دار اس صوبے کی حکومت اور وفاقی حکمران ہونگے ، مجلس وحدت مسلمین کی یہ خواہش ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اس نظام کیخلاف نکلیں، تاہم ان اقتدار پر قابض لیٹروں کیخلاف ہم میداں خالی نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کو حقیقی قائد کا پاکستان بنانے میں ہم بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان کو ظالم ، جابر اور قابض سعودی نواز حکومت سے نجات دلوانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین ،پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ق مشترکہ طور ہر میدان میں نکلیں گی۔