وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء اور بچوں کیلئے تحائف اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کے ساتھ ہی میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے،ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فاونڈیشن کے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی دونوں مارچ کے شرکاء کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور چیک اپ کیا جا رہا ہے ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر خیر العمل فاونڈیشن کا یہ کیمپ دونوں مارچ کے شرکاء کی امداد کے لئے 24 گھنٹے متحرک رہیگا، کیمپ میں بچوں کے لئے مختلف تحائف،کھلونے اور شرکاء کے لئے کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی ہمہ وقت فراہم کی جا رہی ہیں ،شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء مجلس وحدت مسلمین کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہماری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک چھت تلے ہمیں یہ سہولیات فراہم کیے جس کی کمی ہم شدت سے محسوس کررہے تھے۔