وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری کونسل کے زیر اہتمام امام بارگاہ قصر بتولؑ ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاوُن میں عزاداران،بانیان مجالس علماء ذاکرین کا اجلاس اور معروف ملی شخصیت الحاج حیدر علی مرزاکی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر سے علماء ذاکرین اور عزاداران کے نمائندہ وفود کی شرکت،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ مشکلات پنجاب میں ہیں،جہاں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے حامی ن لیگ چن چن کر ہمیں اانتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے،عزاداری کو محدودکرانے کی سازش شروع ہیں یاد رکھیں ہم اپنا سر کٹا سکتے ہیں لیکن عزاداری سید شہداء پر قد غن کو برداشت نہیں کرینگے،ہمیں پنجاب میں جس طرح ہراساں کیا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو پورے پاکستان سے تخت لاہور کی طرف مارچ ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہمیں ادراک ہیں،آج حرمین کے نام پر دہشت گردی میں ملوث شدت پسندوں کو پھر سے معاشرے میں امن کی تباہی کے لئے سڑکوں پر لایا جا رہا ہے،پاکستان کو اکھاڑے میں تبدیل کرنے کے لئے مخصوص لوگ سر گرم ہیں،ان کا اصل مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا ہے جو پاکستان کی بقا کی جنگ ہے،اجلاس سے خطاب میں ذاکرین کی نمائیندگی کرتے ہوئے ذاکرسید ریاض رتوال کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت تشیع کی نمائندہ قومی جماعت ہے ہم ایم ڈبلیو ایم کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور ذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،اجلاس میں واعظین کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ کرامت حیدری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ہوتے ہوئے شیعہ قوم لاوارث نہیں ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دست بازو ہیں اور حق سچ کی راہ میں ہر قسم کی قربانی کے لئے حاضر ہیں،اجلاس سے علامہ مشتاق جعفری،علامہ عباس نقوی،علامہ آصف علوی،علامہ حافظ کاظم رضا،علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر نے خطاب کیا۔