وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوُن ایم بلاک کا دورہ اور جناح ہسپتال میں پنجاب حکومت کی بربریت کا نشانہ بننے والے پاکستان عوامی تحریک کے زخمی کارکنوں کی عیادت بھی کی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،لاہور ڈویژن کے رہنما سید حسین زیدی،شیخ عمران علی ،رانا ماجد علی اور نقی مہدی وفد میں شریک تھے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین اور صاحبزادہ حسین محی الدین سے ملاقات،پنجاب حکومت کی آمرانہ سوچ اور بے گناہوں کی قتل عام کی شدید مذمت کی کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ملاقات کے بعد ناظم اعلیٰ پاکستان عوامی تحریک خرم گنڈا پور اور دیگر رہنماوُں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ نہتے انسانوں اور خواتین کی بے حرمتی نے ثابت کیا کہ طالبان اور پنجاب حکومت کی سوچ ایک جیسی ہے عورتوں کی بے حرمتی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے اور جمعہ کو ملک بھر کے جمعہ کے اجتماعات میں اس دہشت گردی اور بربریت کے کیخلاف آواز بلند کریں گے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اس واقعے کے حوالے سے کہیں بھی احتجاج کریں گے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان بھرپور ان احتجاجات میں شریک ہونگے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی نے واقعے کو اینٹی طالبان قوتوں کیخلاف کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے تھے کہ پنجاب حکومت میں دہشت گردوں کے سرپرست بیٹھے ہیں جو دہشت گردوں کو تحفظ اور محب وطن قوتوں کیخلاف کاروائیوں میں پیش پیش ہیں اس انسانیت سوز واقعے نے بہت سے بہروپیوں کے چہروں سے نقاب اُٹھا دیے ہیں پاکستان کے محب وطن عوام ان دہشت گردوں کے سرپرستوں کو دنیا بھر میں رسوا کر کے دم لیں گے۔