وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نےلیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ نے جن سانپوں کو پالاتھا آج وہی ملک وقوم کو ڈس رہے ہیں ، بلوچستان میں دہشتگروں کو انڈیا اورداعش کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے۔گلگت بلتستان میں پری پول رکنگ شروع ہو چکی ہے،دہشتگردی کے خاتمے کے لے مجلس وحدت مسلمین قومی ایکشن پلان پر عمل درآمدکیلئےفوج کی حمایت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیوایم نے سب پہلے کہا تھا کہ آپریشن کا دائرہ پورے ملک میں ہونا چاہیے آج یہ بات ثابت ہو گی ہے کیونکہ اب تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی دہشتگردوں کی جیبوں سے امریکن کریڈٹ کارڑ برآمد ہوئے ہیں اس کا مطلب امریکہ براہ راست پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا اعتزازحسن نے زندگی کی قربانی دے کر دہشتگردی کا خاتمہ نہ کیا ہوتا تو پشاور سے پہلے بڑہ واقعہ ہو چکا ہوتا مساجد،مدارس، شعار اسلام ہیں ۔بعض مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں اسی لئے ان پر پابندی کی بات کی جارہی ہے۔
ناصر شیرازی نے مزید کہا بھارت امریکہ پاکستان کے اندرونی مسئل سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور دہشتگردی کا کھیل کھیل رہے ہیں اگر دہشتگردوں کی غیر ملکی فنڈنگ اور سپورٹ روک دی جائے توانکی روح نکل جائے گی اور اُن کا مزید کہنا تھا پارہ چنار،بلوچستان میں ہم نے ۳ ہزار شہدء کی قربانی دی اگر حکومت،اسٹبیشلمنٹ ضرب عضب کا آج سے پہلے فیصلہ کرلیتی تو سانحہ پشاور نہ ہوتااُنہوں نے مزید کہا دہشت گردوں کا جو جہاں بھی ساتھی ہے اُس کے خلاف آپریشن کرنا ضروری ہے جس کی ایم ڈبلیو ایم پُر زور حمایت کرتی ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل خان اور ضلعی کابینہ بھی موجود تھی۔