وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مدرسہ ولی العصرسکھر میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھر کے معروف تعلیمی ماہرین، دانشور، محقیقین اور معززین سمیت طالب علموں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی تھے جبکہ دیگر علمائے کرام میں علامہ علی بخش سجادی، علامہ ولی محمد چانڈیو، چوہدری اظہرحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عالم ہونا جسم کا حصہ ہے اور کامل ہونا انسانی روح سے تعلق رکھتا ہے، دینی تعلیمات کیساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا ہر انسان پر فرض ہے، اگر تعلیم نہ ہو تو پھر تحقیق کسی صورت نہیں ہو سکتی، ہمیں چاہیئے کہ لوگوں میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی پروگرامات کا انعقاد کریں۔