تکفیریوں کے عزاداروں پرحملے، امام حسین ؑسے ہمارے عشق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

24 October 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جیکب آباد میں نہتے عزاداران نواسہ رسول ۖپر درندہ صف دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے خلاف جی نائن امام بارگاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدی پیروکاروں نے ایک بار پھر سندھ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلا کر اپنی سفاکیت اور بربریت کا ثبوت دیا ہے،ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دینگے،اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر دم لیں گے،ہم ان کے اس بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں عزاداران امام مظلوم عاشور کے دن گھروں سے نکلیں دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک مین ملا دیں،ہمیں نہایت افسوس کہنا پڑتا ہے کہ وفاق،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے حکمران دہشت گردوں پر قابو پانے کے بجائے ان کی توجہ عزاداران اور عزاداری سید شہداء کو محدو کرنے پر مرکوز ہیں،حکومت اور انتظامیہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے بے جان لاوڈسپیکرز کو پکڑ کر بند کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بد انتظامی نے آج دہشت گردوں کو اس خونی کھیل کو کھیلنے کا موقع ملا،ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گرد مخالف قوتوں کیخلاف حکمران استعمال کر رہے ہیں،جیکب آباد میں شہداء کے وارثین اور عزاداروں پر پولیس گردی ریاستی دہشت گردی اور ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے،سندھ کے ضعیف العمر اور نااہل وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ اس واقعے کے ذمہ دار ہیں،ہسپتالوں میں زخمیوں کو بروقت علاج معالجہ کے سہولیات نہ ملنے کے سبب شہادتوں میں اضافہ ہوا،موجودہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں،انشااللہ ہمارے ان پاکیزہ شہیدوں کے لہو کو ہم رائیگاں نہیں جانے دینگے،سانحہ شکار پور کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا،سندھ حکومت نے سانحہ شکارپور کے شہدا کے لواحقین کو بھی دھوکا دیا،پیپلز پارٹی پر تکفیری قابض ہو چکے ہیں،ان کے مفادات اب دہشت گردوں سے وابسطہ ہیں،اس حکومت کے ہوتے ہوئے ہمارے شہداء کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ناممکن ہے،سندھ میں ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتل اب بھی آزاد  دندھاناتے پھر رہے ہیں،نام نہاد سیاسی مافیا آپریشن ضرب عضب کو متنازعہ بنانے کی کو شش کر رہا ہے،لیکن ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree