وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ قم المقدسہ کے زیراہتمام حوزہ امام خمینی میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی اورعلامہ شیخ اعجاز بہشتی نےخطاب کیا جب کہ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم قم کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین بھی موجود تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پر پوری قوم کو اعتماد اور یقین ہے اوروہ اس کا مظاہر ہ کئی مواقع پر کرچکی ہے،ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس قائد شہید نے دیا ہے اور شہید کی درینہ خواہش تھی اور اس کا عملی جامہ آج پارلیمنٹ کے سامنے سر زمین مقد س پاکستا ن میں نظر آرہا ہے ۔یہ دھرنا در حقیت کامیابی کا زینہ ہے، ہم نے جو نتیجہ اخذکرنا تھا کرلیا ہے،اور ہم اپنے مقاصد میں پوری طرح کامیاب ہورہے ہیں ۔اگر کسی کو شک ہے تو میدان میں آکر دیکھیں۔ ہمیں کیسی کی طرف انتساب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہم خود اپنا تشخص بہتر جانتے ہیں ۔ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اس فخر کی بنا پر وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گزیز نہیں کرینگے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فرعونیت اور نمرودیت کو مٹانے کے لئے نکلے ہیں جو آج بھی نواز کی شکل میں موجود ہے اس طاغوت کو بھگا کر ہی دم لیں گے ، پاکستان کے عوام کو تاریخ کے بد ترین حکمرانوں کا سامنا ہے، افسوس کہ جو ایوان عوام کے حقوق کی پاسبانی کا مجاز تھا آج وہ چوروں ، لٹیروں ، قاتلوں اور بدمعاشوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ اصل شیعہ سنی وحدت سے ایم ڈبلیوایم نے پاکستان میں تکفیریت کو حقیقت میں دیوار سے لگایا ہےجس کا ثبوت مسلسل مجلس کے اکابرین کی ذات اور کردار پر حکومتی اداروں اور کالعدم جماعتو ں کے حملے ہیں ۔