وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ نسل کشی کی روک تھام میں وفاقی و صوبائی حکومت یکسر ناکام ہو چکی ہے، کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ایک منظم اندازمیں جاری ہے، آج کل شیعہ کاروباری حضرات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، معاشی شہہ رگ کراچی میں اس طرح کی کاروائیاں عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ، حکومتی نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فقط ایک شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سد باب ان کے بس کی بات نہیں ، وفاقی حکومت تو عالمی سطح پر دہشت گردوں کی اسٹریجیٹک پارٹنر ہے، لشکر جھنگوری، طالبان، نریندر مودی، امریکہ اور سعودیہ نوازحکومت کی اتحادی ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ضرب عضب کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کراچی میں تاجروں اور عام شہریوں کی سلسلہ وار تارگٹ کلنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت اور پولیس رینجرز کو قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ تمام خفیہ ادارے با خوبی آگاہ ہیں کہ شہر میں کہاں کہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں ، لیکن پھر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، حکومت ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لے، محرم الحرام کی آمد آمد ہےدہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی تو ہمیں بھی نوجوانوں کا قابو رکھنامشکل ہو جائے گا۔