جھنگ این اے 89پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سعودی ڈیرھ ارب ڈالراور حکومتی پریشر کا نتیجہ ہے، ناصر شیرازی

10 April 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے جھنگ این اے 89پرشیخ محمد اکرم کو نا اہل اور کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیئے جا نے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تاریخ کی بد ترین خیانت کا مرتکب ہوا ہے، عوام کے ووٹوں سے کامیاب قرار پانے والے شخص کو سعودی ڈالروں کی طاقت سے نااہل قرار دیا جانا قومی جرم ہے ، الیکشن ٹریبونل نے نواز اور سعودی حکومت کی کٹھ جوڑ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، شیخ اکرم کے انتخاب کوتصدیق کندہ کی جعلی شناختی کارڈ کی کاپی چسپاں کر نے کے جھوٹے الزام میں کالعدم قرار دے دیا گیا جب کہ ریاست پاکستان کے تشکیل کردہ آرڈیننس میں کالعدم قرار پانے والی جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی اور ستم بالائے ستم اس کالعدم جماعت کے رہنما کو قومی اسمبلی کا ممبر قرار دے دیا گیا ۔

 

ناصر شیرازی  نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا پو رے پاکستان میں فقط ایک جھنگ کے حلقے میں داھندلی اور نا انصافی ہوئی ؟ ا ن کا کیاکہنا تھا کہ حکمران اور الیکشن کمیشن عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، سعودی امداد کے رنگ ظاہر ہو نا شروع ہو چکے ہیں ، پہلےخطر ناک  دہشت گردوں کو جیلوں سے رہائی دلوائی گئی، پھر ان خطر ناک دہشت گردوں کو مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک میں دہشت گردی کی ترویج کے لیئے روانہ کیا گیا اور اب عوام کی جانب سے مسترد کر دہ اور آئین پاکستان کی رو سے کالعدم جماعت کو قومی اسمبلی میں نمائندگی بھی دے دی گئی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حرمت اور تقدس پامال ہو چکاہے ، پاکستان کے محب وطن عوام کا قومی عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے۔سعودی ایماء پر نواز حکومت نے جس طرح الیکشن کمیشن کو زیر عتاب لا کر جھنگ کے حلقے این اے 89پر شیخ اکرم کے انتخاب کو کالعدم اور ایک کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیا ہے اس کہ قومی سطح پرسنگین نتائج برآمد ہو نگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree