حکومت قومی ایکشن پلان کوبجلی اور پیٹرول کے بحران میں چھپانا چاہتی ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

26 January 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں کی پامالی کے سنگین اقدام کیئے ہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد بجلی کا بحران سنگین  سازش ہے، سانحہ پشاور کے بعد تشکیل کردہ قومی ایکشن پلان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر پیٹرولیم کی جانب سے پاکستانی عوام کی توہین قابل مذمت فعل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک کو درپیش پیٹرولیم اور بجلی کے مصنوعی بحران کے تناظر میں مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے حالیہ دنوں ملک میں پیدا ہونے والےپیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا، بحران کے اسباب اور حل کے لیئے بنائی گئی کمیٹی قوم کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ ثابت نہ ہوئی، افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ عوام کو پیٹرول کے مصنوعی بحران کےنام پر ایک ہفتہ لائنوں میں لگا کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا، دوسری جانب بحران کے اصل ذمہ دار نا اہل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول کے حصول کیلئے لائنوں میں لگنے والےبزرگوں ، خواتین ،بچوں اور جوانوں کو بھیکاری اور پیٹرول بحران کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا، حکومتی وزراء کی جانب سےغیور پاکستانی عوام کی یہ توہین پہلی مرتبہ نہیں ، اس سے قبل بھی ن لیگ کے وفاقی وزراءایسے نازیبا بیانات دیتے رہے ہیں جو آن رکارڈ ہیں، اوگرا کے نام پر لٹیروں کا ٹولہ اکھٹا کیا گیا ہے ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ابھی قوم کے  پیٹرول کے حصول میں ذلت کے زخم نہیں بھرے تھے کہ ن لیگ کی نا اہل حکومت نے بجلی کا بحران لا کھڑا کیا ہے ،پنجاب ، بلوچستان سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام شدید ترین بجلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، نواز شریف کی حکومت قومی ایکشن پلان کوبجلی اور پیٹرول کے بحران میں چھپانا چاہتی ہے،پاک فوج کے پریشر اور عوامی خواہش پر ن لیگ نے بحالت مجبوری اکیسویں آئینی ترمیم اور ملٹری ایکٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کےعوام کی توجہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے، عوام ہوشیار ہے اور حکومت کے تمام تر مذموم عزائم کو بھانپ چکی ہے، انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کے دہشت گردوں کو بلاتفریق تختہ دار پر لٹکایا جائے جو کہ قومی مفاد کے لئے نا گزیر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree