خیر العمل فاونڈیشن کی متاثرین سیلاب کو امداد کی فراہمی مکمل بحالی تک جاری رہے گی، نثار فیضی

12 September 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبےخیرالعمل فاونڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے ہیڈ آفس میں منعقدہ پنجاب کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی بدولت ایک مرتبہ پھر پنجاب پانی پانی ہو گیاہے،وفاقی و صوبائی حکومت نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وفاقی وزارء سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں ،خیر العمل فائونڈیشن نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے ریلیف ورک کا ہنگامی بنیادوں پرآغاز کر دیا ہے، پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں دو ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں ، مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں ۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ متاثرہ علاقوں میں جلد روانہ کردی جائے گی، خیرالعمل فاونڈیشن اور وحدت اسکاوٹس کی مشترکہ ٹیم  وحدت یوتھ کے چیئرمین فضل عباس نقوی کی سربراہی میں ایک ٹیم جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کرے گی جبکہ دوسری ٹیم صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبودمسرت کاظمی اور مولانا حسن رضا ہمدانی کی سربراہی میں دوسری ٹیم سیالکوٹ ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ اور لیہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں  اعداد و شماراکھٹا کرنے اور متاثرین کی امداد کے کاموں کا جائزہ لیں گے، جبکہ جھنگ، چینوٹ، پنڈی بھٹیاں،سیالکوٹ ، وزیر آباد، خوشاب، سرگودہا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین میں امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔نثار فیضی  کیمطابق متاثرین کی بحالی کیلئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، جو متاثرین کے مکمل بحالی تک جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشیاء خورونوش کی فراہمی کے بعد سیلاب کا پانی اتر جانے کے بعد مکانات اور مساجد کی تعمیر نو کا کام شروع کردینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree