سنی شیعہ عوام نواز حکومت کی خیانتوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہونگے،علامہ ناصرعباس جعفری

21 April 2014

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا دوٹوک اعلان کیا جائے۔ طالبان ظلم اور جرم کی علامت بن چکے ہیں۔ دہشتگرد ڈالروں کے لالچ میں پاکستان دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان ایران گیس منصوبہ ختم کرنا ملک دشمنی ہے۔ بیگناہوں کا خون بہانے والے پیشہ ور قاتل ہیں۔ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کے خلاف وفاقی وزراء کی بدزبانی قابل مذمت ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ایران کو علاقائی بلاک تشکیل دینا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق نہیں دیئے جا رہے، چھ روز سے عوام سڑکوں پر ہیں، لیکن بےحس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آبادکے تاریخی دھوبی گھاٹ گراونڈمیں سنی اتحاد کونسل کے مرحوم چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی برسی کے موقع پر استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ نواز حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے، وطن عزیز آگ کے شعلوں میں دہک رہا ہے اور میاں صاحب کو افغانستان میں لگی امریکی آگ بجھانے کی فکر لاحق ہے، پنجاب حکومت ہمارے لئے وقت کے ابن زیاد کی حکومت ہے، دہشتگردوں کو چھوڑا جا رہا ہے جبکہ پرامن لوگوں کو فورتھ شیڈیول میں ڈالا جا رہا ہے، فرقہ وارنہ دہشتگردی میں ملوث گروہ گرفتار ہوچکا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت ان کیخلاف کیا کارروائی کرتی ہے، سی پی او لاہور کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے حقائق کھل کر سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے مذید کہاکہ پاکستان کے محب وطن سنی و شیعہ عوام پاکستان کی تباہی وبربادی پر تماشہ گر نہیں بنیں گے ، ہم میدان میں حاضر رہیں گے اور وطن دشمنوں  کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

 

استحکام پاکستان کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے جب کہ دیگر مقررین میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی ، سابق وفاقی  وزیرحامد سعید کاظمی، مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما وں نے خطاب کیا، پنڈال میں آمد سے قبل فیصل آباد کے شیعہ سنی عوام نے موٹر وے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا فقید المثال استقبال کیااور پھول نچاور کیئے ، جلسہ گاہ اور شہر کی مختلف گزراگاہوں پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے لئے تہنیتی بینرز آویزاں تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree