شیعہ مدارس کے دروازے ہر لمحہ جانچ پڑتال کیلئے کھلے ہیں ، خوف انہیں ہے جن کی داڑھی میں تنکا ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

13 January 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے آج پھر ریاست پر وار کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے لورالائی کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دہشت گردوں کی سیاسی، معاشی طاقت اور مذہبی جنونیت کو ختم کرنا ہوگا، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر جہاں ہمیں فخر ہے، وہاں ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر طالبان درندوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ملک کو پارلیمنٹ میں بیٹھے طالبان مائنڈ سیٹ سے خطرہ ہے، شیعہ کے مدارس کے دروازے ہر لمحہ جانچ پڑتال کیلئے کھلے ہیں ، خوف انہیں ہے جن کی داڑھی میں تنکا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم بارہا اعلان کرتے رہے کہ طالبان اور ان کے حامی پاکستان کو ایک دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن افسوس ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، آج حکمران اعتراف جرم کر رہے ہیں کہ ہم نے ان شیطانوں سے مذاکرات کی بڑی غلطی کی، دراصل مذاکرات کا بہانہ بنا کر پاکستانیوں کا قتل عام کیا گیا اور اس سازش میں طالبان مائنڈ سیٹ کا بڑا کردار ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج ہمارے وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں، دس فیصد دہشت گرد مدارس کا اعتراف قوم کے سامنے کرنے کے باوجود انہی مدارس کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ہم آپ کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کر رہے، پاکستان کو دہشت گردی اور مٹھی بھر دہشت گرد گروہ سے نجات دلانے کے لئے نڈر قیادت کی ضرورت ہے، ہمارے حکمران دہشت گردوں کے سیاسی اتحادیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان حکمرانوں کی قیادت میں دہشت گردوں کو شکست دینا ممکن نظر نہیں آرہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree