علامہ ناصرعباس جعفری کی پاکستان کے حساس ترین مرکزی جلوس عاشورہ راولپنڈی کی قیادت

05 November 2014

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے راولپنڈی میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عاشورہ میں خصوصی شرکت کی اور اختتام تک جلوس کی قیادت فرمائی،جلوس عزاکے اختتام پر اما م بارگاہ قدیمی میں الوداعی خطاب کے ساتھ خصوصی دعا بھی کی، سربراہ ایم ڈبلیوایم عام عزاداروں کی طرح جلوس عزامیں شریک رہے، جلوس عزا میں داخلے کے لیئے عمومی راستہ اختیار کیا اور قطار میں شامل ہوکر جلوس عزا میں داخل ہوئے، انہوں نے ماتمی سنگت کےہمراہ سینہ زنی بھی کی، مرکزی جلوس عاشورہ میں نماز ظہرین با جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جبکہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ہزاروں عزاداروں نے نماز با جماعت میں شرکت کی، جبکہ علامہ امین شہیدی نے شرکائے نماز سے خطاب بھی کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ حسنین گردیزی، علامہ ضیغم عباس، علامہ محمد علی فاضل ، نثار فیضی، اقرار ملک، اختر عمران اور دیگر بھی علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ جلوس عزا میں شریک رہے، جبکہ وحدت اسکاوٹس کے ہزاروں خواتین اور مرد رضا کار جلوس عزااور عزاداروں کی سکیورٹی پر معمور تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree