علامہ ناصر عباس اور حامد رضا کی طاہرالقادری سے ملاقات، 3آگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنے پر اتفاق

02 August 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی ہے, جس میں عوامی انقلاب کی تاریخ کے تعین پر طویل مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ناصر عباس شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شیخ سخاوت قمی اور نثار فیضی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق تین آگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں انقلاب کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا اور اس کے بعد حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس تحریک میں تمام طبقات شامل ہوں گے، اور سب کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہوگی، ممکن ہے تحریک انصاف الگ احتجاج کرے, لیکن حکومت گرانے میں سب ایک پیج پر ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree