وحدت نیوز (نجف اشرف) مدیر مکتب آ یت الله العظمی الشیخ بشیر نجفی حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ابو صادق سے مجلس وحدت مسلمین کے وفد نےمرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں ملاقات کی،جس میں پاکستان کی سیاسی اور مزہبی صورت حال پر بات ہوئی اور مجلس وحدت مسلمین کی خدمات اور عوام کے ساتھ قریبی رابطوں کو سراہا گیا،الشیخ ابو صادق نے یمن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین پر فخر ہےجو تشیع پاکستان کی خدمت مصروف عمل ہے،ہم مجلس کے لیے دعاگو ہیں،الله تعالی آ پ کوموفق و موید فرمائے۔