مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی پیغام برائے امداد سیلاب زدگان

11 September 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری نے وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تباہ کن سیلاب نے قوم کو پھر ایک بڑے امتحان میں مبتلا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ،سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے جیسے جیسے سیلابی ریلہ آگے بڑھ رہا ہے نقصان کے دائرہ کار میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے پاکستانی قوم گزشتہ دہائیوں سے قدرتی وانسانی سانحات کا مقابلہ کر رہی ہے ،یہ قوم کہیں معاشرے کے ظلم و جبر پر مبنی استحصالی نظام کی زنجیروں کو توڑنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور کہیں سیلاب وزلزلے اس قوم کے صبر وحوصلے کو آزما رہے ہیں۔ قوم کی ترقی اور آزمائشوں کا سفر بحرانوں سے گزر کر ہوتا ہے جسے وہ اپنے عزم وارادے کے ساتھ طے کرتے ہیں لیکن یہ آزمائش باضمیر حکمرانوں اور اچھی لیڈر شپ کی موجودگی میں اچھی فرصتوں اور بہترین مواقعوں میں بدل جاتے ہیں جو قوم کے اندر ایک نئی روح پھونکتے ہیں اور انہیں نئے عزم کے ساتھ ان بحرانوں سے نبردآزما ہونے کا رستہ بتلاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی قوم کو جوحکمران ملے ہیں وہ بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ یہ حکمران بحران ایجاد کرتے ہیں اور پھر اپنی تمام توانائی اور منصوبہ بندی اپنے مفادات کو ہی محفوظ بنانے کے لیے صرف کرتے ہیں ۔نتیجے کے طور پر قوم ان بحرانوں سے گزر کر پسماندگی اور غربت کی دلدل میں اور بھی دھنس جاتی ہے۔



0 201 کے سیلاب کے بعد جس طرح پور ی قوم نے یکجا ہوکر متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے تک اپنا کردار بخوبی ادا کیا انشاء اللہ اس بار بھی یہ قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب سے متاثرین پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔میں پاکستان کی سول سوسائٹی،مخیر حضرات،رفاہی اداروں اور میڈیا سے التماس کرتا ہوں کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک جسد واحد کی مانند ان کے درد میں شریک ہوں ۔ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام مرکزی ،صوبائی ،ضلعی اور یونٹس کے ذمہ داروں کوخصوصی تاکید کرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میںآ گے بڑھیں اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور پاکستان سے باہر بھی عالم اسلام اور دیگر تمام ممالک میں مقیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو بھی اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی بھر پور امداد کی اپیل کرتاہوں ۔ انشاء اللہ غریب اور مستضعف عوام کی خدمت کے اس کار خیر میں اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو گا ۔

 



نوٹ :تعاون کیلئے تفصیلات درج ذیل ہیں
برائے امداد( ادویات،خوراک،خیمے ،نقدرقوم):ہیڈ آفس خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد،فون نمبر 051444487
اکاؤنٹ نمبر۔ دبئی اسلامک بینک بلیو ایریا اسلام آباد برانچ A/c: 0171430001
نثار علی/سیدمسرور عالم نقوی/سیدبابرعباس زیدی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree