مشترکہ قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے علامہ ناصرعباس جعفری جلد علامہ ساجد نقوی سمیت شیعہ علماوذاکرین سےملاقاتیں کریں گے

24 February 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات زیر غور،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ مقصود ڈومکی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اجلاس میں گلگت بلتستان میں ن لیگ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کو پری پول ریگنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ،گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو قد غن لگانے کی اجازت نہیں دینگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں منصفانہ الیکشن اور دیگر امور پر تمام جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی ہنگامی دورے پر وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان جائیں گے اور امیدواروں سے درخواستیں وصول کر کے حتمی رپورٹ مرکزی سربراہ کو دینگے،گلگت بلتستان کے آنے والے انتخابات میں ایماندار،تعلیم یافتہ ،محب وطن افراد کو سامنے لائیں گے اور روائتی سیاست کا قلع قمع کرینگے اجلاس میں ملک بھر میں ملت جعفریہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار موجودہ حکمرانوں کو قرار دیا ،فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت علمی بنانے کے لئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بہت جلد شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت ذاکرین،خطباء اور اہلسنت جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب میں کالعدم تکفیری گرہوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree