مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کا حل اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، نثار فیضی

11 June 2014

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی کا مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، رکن کور کمیٹی خیرالعمل فاؤنڈیشن مسرور نقوی کے ہمراہ ڈی آئی خان کا دورہ جس میں انہوں نے شاہ داؤ میں زیر تعمیر ہاؤ سنگ کالونی کا وزٹ کیا اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے پراجیکٹس کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی جس میں ڈی آئی خان، ٹانک، پہاڑ پور بنوں اور مضافاتی علاقوں کے عمائدین شریک تھے۔

 

عمائدین نے اپنے اپنے علاقوں میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبوں جن میں واٹر پراجیکٹ، مساجد، ہاؤسنگ کالونی اور یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرنے جیسے پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں در پیش دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور انکو حل کرنے میں خیرالعمل فاؤ ندیشن کو اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، بعد ازاں کوٹلی امام حسین میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد شامل تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختو نخواہ اور بالخصوص مسائل و مشکلات میں گھرے ڈی آئی خان جیسے حساس علاقے میں عوامی مسائل کو حل کرنے کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہے۔

 

2010 کے سیلاب سے لیکر اب تک یہاں پر کروڑوں روپے مالیت کے فلاحی کام کیے ہیں اور کئی ایک ترقیاتی منصوبوں پر اسوقت بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد اور دہشتگردی کی لہر میں لپٹا ڈی آئی خان محب وطن اور انسان دوستوں کا شہر ہے جہنوں نے وطن کی محبت اور پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے بیٹے، بیٹیوں اور بچوں کی قربانیاں دی ہیں لیکن شہر کو کسی بڑے بحران میں مبتلا نہیں ہونے دیا اور ثابت قدم رہے، مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکی مظلومیت کی مضبوط آواز بن کر اس الہی و کربلائی رستے پر حسینی و زینبی کردار ادا کرتی رہے گی اس موقع پر عمائدین علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین اور خیرالعمل فاؤ نڈیشن کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کو اہم مسائل سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree