نواز حکومت کو پاکستان کے بجائے امریکی، اسرائیلی و سعودی مفادات عزیز ہیں، علامہ امین شہیدی

20 October 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ الٰہی اہداف کے تحت شہداءنے آگاہانہ طور پر اپنا پاکیزہ لہو راہ خدا میں دیکر ہمیں سر اٹھا کر جینے اور شعوری زندگی کے انتخاب کا موقع دیا ہے، طالبان، القاعدہ و داعش کے ذریعے امریکا، اسرائیل، سعودی عرب نے فرقہ واریت پھیلا کر عالم اسلام میں سنی شیعہ وحدت کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوشش کیں، عالمی استعمار امریکا و اسرائیل اور انکے نمک خوار سعودی عرب کے سینے میں خنجر کی مانند ماہ محرم، صفر اور ربیع الاول آنے والے ہیں، لہٰذا اہلسنت و اہل تشیع کو پہلے سے زیادہ بیدار رہنے کی ضرورت ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں عروج پر ہیں، شام اور عراق سے تکفیری دہشتگردوں کو ایک بڑا ٹولہ واپس پاکستان بھیجا جا چکا ہے تک کہ محرم، صفر اور ربیع الاول کے مبارک مہینوں کو خراب کیا جا سکے، خاص طور پر مکتب تشیع کے جوانوں کو منظم اور جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی ترتیب دینی ہوگی تاکہ اہل تشیع کے ساتھ اپنے اہلسنت برادران کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے اور شیعہ سنی اتحاد و وحدت کی فضاءکو بھی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج شہداءکی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہر گلی کوچے میں نوجوان باطل کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، شہادت کو گلے لگا لیں گے لیکن باطل کے ڈر سے میدان نہیں چھوڑیں گے، تعلیماتِ محمد و آل محمد پر عمل پیرا شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے اسلام زندہ ہے، ضروری ہے کہ ہر ہر گھر اور معاشرے کو شہید پرور بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب نے داعش کو پیدا کیا، پروان چڑھایا، اور اب انکی سرکوبی کے بہانے خطے میں صہیونیت مخالف حقیقی اسلامی مذاحمتی تحریکوں اور اسلامی بیداری کی لہر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی سعودی برانڈ اسلام کے پروردہ تکفیری دہشتگرد عناصر کے ذریعے عزاداری و میلاد منانے والے محب وطن سنی شیعہ مسلمانوں کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی تمام تر دہشتگردی میں تکفیری ٹولہ ملوث ہے، جس نے اہلسنت کا نام چرایا لیکن خراج تحسین کے مستحق ہیں ہمارے اہلسنت علمائے کرام اور عوام جنہوں نے تکفیری دہشتگرد ٹولے کو اہلسنت سے خارج قرار دیکر تکفیریت پھیلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

 

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ حسینیت اور رسالت کو کوئی مائی کا لعل جدا نہیں کر سکتا، اہلسنت و اہل تشیع مسلمان ان دہشتگرد تکفیری سازشی عناصر کے ہاتھ کاٹ دینگے، جس طرح ہم مکتب تشیع کی حفاظت کیلئے میدان میں حاضر ہیں اسی طرح ہم اپنے اہلسنت برادران کی حفاظت کیلئے بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کا امام بنا ہوا ہے، اسی ’گو نواز گو‘ کے نعرے زبان دز عام ہو چکے ہیں ورنہ نواز شریف سے کسی کو بھی کوئی ذاتی عداوت نہیں ہے، نواز حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کو تقویت ملی ہے اور محب وطن مکتب تشیع کو امن پسندی کے نتیجے میں کمزور کیا گیا ہے، نواز شریف اور اس کی لیگی حکومت نے اپنی تمام تر پالیسیاں امریکا، اسرائیل اور خصوصاً سعودی عرب کے مفادات کو سامنے رکھ کر ترتیب دیں ناکہ پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر، کیونکہ نواز حکومت کو پاکستان کے نہیں بلکہ امریکی، اسرائیلی و سعودی مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ اتحاد و وحدت کے چراغ کو ہم نے سورج بنانا ہے، اس اتحاد کے پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہے، اہلسنت کے شہداءبھی ہمارے شہداءہیں، ہم انکے تمام دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب تکفیری دہشتگرد عناصر مزید تنہائی کا شکار ہو کر نابود ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree