کوئٹہ: سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس کی علامہ جمہ اسدی سے ملاقات دفاع وطن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

25 August 2013

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ونگ پاکستان اور انچارج وحدت اسکائوٹ فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے پرنسپل جامعہ امام صادق (ع) علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی ، اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی دفاع وطن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جسے علامہ جمعہ اسدی نے قبول کر لیا، علامہ جمعہ اسدی کے دفتر میں ہو نے والی اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے ۔فضل عباس نقوی نے قبرستان شہداء بہشت زینب (ع) میں قبور شہداءپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں فضل عباس نقوی نے کوئٹہ میں وحدت گرلز گائیڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کیا اور خواتین کے اسلامی  معاشرے میں اجتماعی کردار کے حوالے سے گفتگو کی، جب کہ ایم ایم ایس اوکے صدر اور مہدی اسکائوٹ کے چیف اسکائوٹ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ،اس کے ساتھ ہی مہدی اسکائوٹ اوپن گروپ ، غازی اسکائوٹ اور دیگر اسکائوٹ گروپس کے ساتھ تربیتی اور پروفیشنل اسکلز پر نشست میں خطاب کیا۔

فضل عباس نقوی نے علامہ مقصود ڈومکی سے انکے دفتر میں ملاقات میں بلوچستان کے قومی اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کی اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے ،واضح رہے کہ فضل عباس نقوی تین روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچے ہیں، جس کے اختتام پر وہ دیرہ اللہ یار، جھل مگسی، نصیر آباد کے علاقوں میں وحدت یوتھ کی تیظیم سازی کے حوالے سے دورہ جات اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree