گجرانوالہ میں ٹرین حادثہ ریلوے نظام کی زبوں حالی اور حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ایم ڈبلیوایم پاکستان

03 July 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور مرکزی ر سیکریٹر ی امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوجر انوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے نااہل وزرا ءاپنی منصبی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کے ترجمان بننے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال سے پرانے ریلوے پٹڑیاں اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی شہادت دہشت گردی کے تاثر کو بھی تقویت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جو فوری طور پر رپورٹ پیش کرے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں سنائیں جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree