علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ چکوال، مختلف نشستوں سے خطاب، شخصیات سے ملاقاتیں

15 July 2017

وحدت نیور(چکوال) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف نشستوں سے خطاب سمیت علمائے کرام اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے 6اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی اور ضلعی مسؤلین بھی قائد وحدت کے ہمراہ تھے۔ چکوال کے علاقہ بھوچال خور د پہنچنے پر مومنین نے قائد وحدت کا والہانہ استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چکوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے داعش کی شکست پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی اور پانامہ کیس کو جلد ازجلد نمٹانے کی ضرورت پر ضرور دیتے ہوئے وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا اور صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے ۔ علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا کہ ملک لیڑوں کے ہاتھوں میں ہے یہاں لوگوں کی جان و مال کو شدید خطرہ ہے اور حکمرانوں نے پاکستان کو ضیاء الحق کا پاکستان بنا دیا ہے جبکہ مجلس وحدت قائداعظم کا پاکستان چاہتی ہے جہاں وہ تمام طبقات کو مذہبی و معاشرتی حقوق برابری کی بنیاد پر ملیں ملک میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھی جائے ۔

علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی امام بارگاہ چکوال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع کو ملکی اور عالمی سطح پر درپیش چلینجز پر گفتگو کی اور 6 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی کے اجتماع میں بھرپور شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع وطن عزیز کے تحفظ ملک میں جاری دہشت گردی اور شیعہ نسل کشی پر عوامی طاقت کا ایک بھرپور اظہار ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہء خاتم الانبیاء چکوال کا دورہ بھی کیا اورعلمائے کرام سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مدرسہء کے بانی اور بزرگ عالم دین علامہ ابوجعفر محمد ہاشم جاڑوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔قائد وحدت نے آغا شبر، آغا ناصر عباس، سید عمران سجاد بخاری، سید ابرار حسین نقوی اور آغا اعجاز حسین نقوی سے بھی ملاقات کی اور انہیں 6 اگست برسی شہید قائد مہدی کانفرنس میں شرکت کییلئے دعوت دی۔ ملاقات کے دوران علامہ اعجاز حسین بہشی سیکرٹری شعبہ تربیت بھی ہمراہ تھے۔ گاہی تحصیل کلر کہار میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی حسینی امام بارگاہ گاہی میں مومنین سے خطاب کیااور انہیں 6 اگست برسی شہید قائد مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے گاہی تحصیل کلر کہار میں گاہی کے گدی نشین سید عمران سجاد معصوم شاہ بخاری سے بھی اور انہیں 6 اگست مہدی برحقؑ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ علاوہ ازیں جھامرہ تحصیل کلر کہار میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جھامرہ کے گدی نشین سید عترت عباس مشہدی سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی کانفرنس میں مدعو کیا۔ جھامرہ میں ہی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم کنیزان فاطمہؑ جھامرہ چکوال کی خواہران سے خطاب کیا اور 6 اگست مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree