وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بے گناہ مومنین کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم سیکورٹی اداروں سے ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروئی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ داعش کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی طرف سے آپریشن خیبر 4 قابل تعریف ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاک فوج اسی طرح حکومتی اداروں، سیاسی تنظیموں اور ملک بھر میں موجود ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کریگی۔ مشرق وسطی کے بدلتے حالات تکفیریوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی مسلسل شکست پیروکاران امام مہدی عج کی استقامت کا نتیجہ ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا مرکزی جامع مسجد کچورا (سکردو) میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مهدويت عليه سلام كے آثار واضح هونے لگے ہیں، ہمیں اب اس عظیم انقلاب کی زمینہ سازی میں اپنے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے، انشااللہ 7 آگست کو شہید قائد کی برسی اسلام آباد میں "مہدی برحق کانفرنس" کے عنوان سے منائی جائے گی، ہم سب کو چاہیے کہ اپنی استطاعت کے حساب سے اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ کوئی ذاتی طور پر شرکت کرسکتا ہے وہ شرکت کرے۔ کوئی سوشل میڈیا پر کمپین چلا سکتے ہیں وہ کمپین چلائیں۔ مظلومین کی حمایت میں کوئی ایک قدم بھی اٹھائیں خداوند اس کی کوشش کو رائیگاں جانے نہیں دے گا۔